شام میں باغیوں نے جمعرات کو چھینے گئے ایک ٹینک کے ساتھ حلب کے تجارتی مرکز میں واقع ایئر فورس کے ایک مرکز پرگولہ باری کرکے سرکاری فوجیوں پر حملہ کیا، جب کہ حکومت کی وفادار فورسزنے دارالحکومت دمشق میں باغیوں کے خلاف نئی کارروائیاں کی ہیں۔
صدر بشارالاسد کے وفادار فوجیوں حلب کے دفاعی اہمیت کے ضلع صلاح الدین پر، جہاں باغی زیر قبضہ علاقوں میں اپنی پوزیشن مستحکم بنانے کی کوشش کررہ ے ہیں ،ٹینکوں اور توپ خانے سے جوابی حملہ کیا ہے ۔
برطانیہ میں قائم ’سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہاہے کہ شہر کے ایک مضافاتی علاقے پر سرکاری فوج کی گولہ باری سے سات عام شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔
شام کے سب سے گنجان آباد شہر حلب میں دو ہفتوں تک جاری رہنے والی جھڑپوں کے بعد لڑائی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہورہاہے
۔
سرگرم کارکنوں کا کہناہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بدھ کے روز دمشق کے ایک علاقے میں چھاپہ مار کر درجنوں افراد کو ہلاک کردیا۔
شام کے سرکاری میڈیا نے کہاہے کہ اس کارروائی کا ہدف دہشت گرد تھے۔ سرکاری میڈیا باغیوں کے لیے دہشت گردوں کی اصطلاح استعمال کرتا ہے۔
پینٹاگان کے ایک ترجمان نے کہاہے کہ امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا اور اردن کے شاہ عبداللہ نے بقول ان کے شام حکومت کی ناقابل قبول کارروائیوںاور سیاسی تبدیلی کے امکانات پر بات چیت کی ہے۔پنیٹا علاقے کے اپنے دورے کے سلسلے میں اردن میں ہیں۔
ایک اور خبر کے مطابق امریکی ذرائع نے مغربی میڈیا کو بتایا ہے کہ صدر براک اوباما نے اس سال کے شروع میں ایک حکم نامے پر دستخط کیے تھے جس کے ذریعے سی آئی اے اور دوسری امریکی ایجنسیوں کو باغیوں کی مدد کی اجازت دی گئی تھی۔
وائس آف امریکہ کے رابطے پر نیشنل سیکیورٹی کونسل نے اس رپورٹ پر تبصرے سے انکار کردیا۔