رسائی کے لنکس

عراق: داعش کے خود کش حملے میں 35 ہلاک


بغداد کے الشاب ضلع میں خودکش حملے کے بعد لوگ اکھٹے ہیں۔ 15 اکتوبر 2016
بغداد کے الشاب ضلع میں خودکش حملے کے بعد لوگ اکھٹے ہیں۔ 15 اکتوبر 2016

عراق میں عہدے داروں نے کہا ہے کہ بغداد میں ایک خود کش حملے میں 35 سے زیادہ افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔ کئی دوسرے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعدا د اس سے کہیں زیادہ ہے۔

حکام نے بتایا کہ یہ حملے دارالحکومت بغداد کے شمالی ضلع الشاب میں ہوا۔

خبروں کے مطابق خودکش دھماکہ حضرت امام حسین کی کر بلا میں شہادت کی یاد منانے کے لیے منعقد کی گئی ایک مذہبی تقریب میں ہوا۔

ایک فوجی عہدے دار کرنل سعد مان نے عراقی میڈیا کو بتایا کہ خودکش بمبار نے اس کھلی مارکیٹ میں داخل ہوکر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جہاں عاشورہ کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد جمع تھی۔

عراقی میڈیا نے کہا ہے کہ داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعوی کیا ہے۔

یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب عراقی سیکیورٹی فورسز اسلامک اسٹیٹ کے عسکریت پسندوں سے ان کے زیر قبضہ شمالی شہر موصل کو واپس لینے کے لیے حملے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔

XS
SM
MD
LG