رسائی کے لنکس

’اقوام متحدہ نقل مکانی روکنے میں ناکام رہی‘


’اقوام متحدہ نقل مکانی روکنے میں ناکام رہی‘
’اقوام متحدہ نقل مکانی روکنے میں ناکام رہی‘

حقوق انسانی کی بین الاقوامی تنظیم ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ مئی میں اقوام متحدہ کی امن فورس سوڈان میں اُن سرکاری فوجیوں کو روکنے میں ناکام رہی جنھوں نے 100,000 سے زائد افراد کو نقل مکانی پر مجبور کیا۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے فوجیوں نے ابیی نامی علاقے میں شہری املاک پر سوڈانی سکیورٹی فورسز اور اُن کے حامی مسلح گروہوں کے حملوں کی روک تھام کے لیے معنی خیز کارروائی نہیں کی۔

منگل کو جاری کی گئی اپنی رپورٹ میں ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ ابیے میں مقیم تمام افراد کو علاقہ چھوڑنے پر مجبور کیا گیا اور اُن کی تمام قیمتی اشیاء لوٹ لی گئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سوڈانی فوج نے ابیی کو جنوبی سوڈان سے ملانے والے پل کو بھی تباہ کر دیا تاکہ شہری اپنے علاقے میں واپس نا آ سکیں، اور اقوام متحدہ کے فوجیوں نے اس کے خلاف کوئی اقدام نہیں کیا۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ سابق فوجیوں نے بتایا کہ سوڈانی سکیورٹی فورسز سے لڑائی نا کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا کیوں کہ وہ امن فورس سے زیادہ مسلح تھے۔

ان دعوؤں پر اقوام متحدہ کی جانب سے تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG