لالی وڈ کے میک اَپ آرٹسٹ: 'اب پچھتاتے ہیں کہ کوئی اور کام سیکھا ہوتا'
لاہور کے 77 سالہ سلیم چوہدری اپنے لڑکپن میں ایک فلم کی شوٹنگ دیکھنے اسٹوڈیو آئے تھے اور پھر فلم انڈسٹری کے ہی ہو کررہ گئے۔ انہوں نے اپنی زندگی کے 60 برس لالی وڈ کو دیے لیکن اب بڑھاپے میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ سلطان راہی اور انجمن جیسے درجنوں فلمی ستاروں کے میک اپ کرنے والے آرٹسٹ سلیم چوہدری کی کہانی دیکھیے نوید نسیم کی اس رپورٹ میں۔