ورڈ آف دی ایئر کے لیے ایسے لفظ یا ترکیب کا استعمال کیا جاتا ہے جو گزرے 12 ماہ کی واضح تھیم قرار دیا جاسکتا ہو
تحقیقی ادارے میں کاشت کردہ آلوؤں کا وزن ایک عام آلو کے مقابلے میں نصف سے بھی کم ہے۔
بلیک فرائیڈے کے لفظ کا اولین استعمال 24 ستمبر 1869 کو ملتا ہے۔ اس روز جمعہ تھا اور امریکہ میں سونے کی مارکیٹ کریش کر گئی تھی جس سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا تھا۔ اس دن کو کاروباری افراد نے بلیک فرائیڈے کا نام دیا تھا۔
تھینکس گیونگ کی سب سے نمایاں روایت اہلِ خانہ سے میل ملاپ اور ان کے ساتھ مل بیٹھنا اور کھانے کی دعوتیں ہیں۔ فیملی اور عزیز و اقارب سے ملاقاتوں کے لیے اس موقعے پر امریکیوں کی بڑی تعداد سفر کرتی ہے۔
اس بل کے تحت ٹک ٹاک، فیس بک، اسنیپ چیٹ، ریڈٹ، ایکس اور انسٹاگرام سمیت دیگر پلیٹ فارمز کے لیے ضروری ہو گا کہ وہ 16 سال سے کم عمر بچوں کو اپنے اکاؤنٹس بنانے سے روکنے کا نظام قائم کریں۔ ناکامی کی صورت میں انہیں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
جنوبی کوریا میں 30 برس سے کم عمر کے مَردوں پر کم از کم دو برس تک ملٹری سروس کرنا لازمی ہے
نیوزی لینڈ کی پولیس نے جمعے کو کہا ہے کہ قانون کے نفاذ کے بعد اس طرح کی علامتوں کی نمائش پر ایک درجن سے زائد افراد کو گرفتار یا عدالت میں پیش ہونے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔
بودھ مت کا یہ عقیدہ ہے کہ ان کا مذہبی رہنما دلائی لامہ ایک مخصوص وقت پر، خاص مذہبی نشانیاں اور علامتیں ظاہر ہونے کے بعد پیدا ہوتا ہے۔ یہ تعین ہونے کے بعد کہ دلائی لامہ پیدا ہو چکا ہے، بودھ راہب اس کی تلاش شروع کرتے ہیں اور جب وہ مل جاتا ہے تو اس کی تعلیم و تربیت شروع کر دی جاتی ہے
ڈکٹ ٹیپ سے دیوار پر چسپاں کیا گیا کیلا دراصل ایک آرٹ ورک ہے جس کا نام ’کامیڈین‘ ہے جسے اطالوی فنکار مرزیو کیٹلان نے بنایا ہے
امریکہ کا آئین بناتے ہوئے جب صدر کے عہدے کی تجویز دی گئی تو اسی وقت اتفاق رائے ہوگیا تھا کہ اس منصب پرکون براجمان ہوگا۔ لیکن اصل مسئلہ ان صاحب کو قائل کرنا تھا جنہیں صدر بنانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔
ایک وائلڈ لائف تنظیم میرین لینڈ میلانیشیا کروکوڈائل ہیبی ٹیٹ نے ہفتے کو بتایا کہ تقریباً 18 فٹ لمبا مگر مچھ 'کیسیئس' جس کے پاس قید میں رہنے والے سب سے بڑے مگر مچھ ہونے کا ورلڈ ریکارڈ تھا، وہ چل بسا ہے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available