رسائی کے لنکس

جنرل راوت کا 'انسانی ڈھال بنانے کے واقعے' کا دفاع


اطلاعات کے مطابق، بھارتی فوج کے سربراہ نے اُس افسر کو انسداد بغاوت کے خلاف کارروائیوں کے لیے اعزاز سے نوازا۔ بپن راوت نے کہا ہے کہ وہ یہ اپنے فوجی جوانوں کا حوصلہ بلند رکھنے کے لئے کر رہے ہیں

بھارتی فوج کے سربراہ بپن راوت نے اتوار کے روز بھارتی کشمیر میں انسانی ڈھال بنانے کے اس واقعے کا دفاع کیا جس میں، اطلاعات کے مطابق، راشٹریہ رائفلز کے ایک میجر نےایک شخص کو اپنی جیپ سے باندھ کر اسے پتھراوٴ کرنے والوں کے خلاف بطور انسانی ڈھال استعمال کیا۔

اس افسر کو فوجی سربراہ نے، بقول انکے، انسداد بغاوت کے خلاف کارروائیوں کے لیے اعزاز سے نوازا۔

جنرل راوت کا کہنا تھا کہ وہ یہ اپنے فوجی جوانوں کا حوصلہ بلند رکھنے کے لئے کر رہے ہیں۔

پروگرام 'جہاں رنگ' میں ممتاز بھارتی تجزیہ کار اور صحافی ڈاکٹر منیش کمار نے شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں اپوزیشن کی سیاسی جماعتیں اور حقوق انسانی کے کارکن اسے قبول نہیں کریں گے۔

تفصیل کے لیے منسلک آڈیو رپورٹ پر کلک کیجئیے:

please wait

No media source currently available

0:00 0:03:23 0:00

XS
SM
MD
LG