رسائی کے لنکس

سری لنکا کی نیوز ویب سائٹ بند کرنے کی مذمت


سری لنکا کی نیوز ویب سائٹ بند کرنے کی مذمت
سری لنکا کی نیوز ویب سائٹ بند کرنے کی مذمت

ذرائع ابلاغ کے حقوق سے متعلق ایک بین الاقوامی تنظیم نے سری لنکا کی ایک ویب سائٹ معطل کرنے اور اس کے ایک رپورٹر کی گرفتاری کے عدالتی حکم کی مذمت کی ہے۔

تنظیم ’ پروٹیکٹ جرنلسٹس‘ نے اقوام متحدہ اور سفارتی کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ صحافی شانتھا وجے سوریا کی گرفتاری کے معاملے میں مداخلت کریں ، جن پرسری لنکا کی ایک عدالت کے مجسٹریٹ کے بارے میں اپنی ویب سائٹ لنکن نیوز ڈاٹ کام پر ایک مضمون شائع کرنے پر توہین عدالت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

میڈیا گروپ نے بین الاقوامی سفارتی کمیونٹی پر یہ زور بھی دیا ہے کہ وہ سری لنکن نیوز ڈاٹ کام کوہدف بنا کربند کرنے کےواقعہ کی بھی تحقیقات کریں۔

تنظیم ’سی پی جے ‘کے ڈپٹی ڈائریکٹر رابرٹ ما ہونی کا کہناہے کہ ایک ویب سائٹ کی معطلی ، سری لنکا کے حکام کی جانب سے خبروں کے آزاد ذرائع کو خاموش کرنے کی تازہ ترین کارروائی ہے۔

XS
SM
MD
LG