سپین کے شہر بارسلونا کے قریب واقع ایک ریلوے اسٹیشن پر ریل گاڑی کی ٹکر سے کم از کم 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ بدھ کے روزساحل سمندر پر منائے جانے والے سالانہ تہوار میں شرکت کے لیے آنے والا نوجوانوں کاایک گروپ ریل گاڑی سے اتر کرمسافروں کے لیے بنائے گئے زیر زمین راستے کی بجائے پٹڑی عبور کر رہا تھا کہ اسٹیشن سے گزرنے والی ایک اور ریل
کی زد میں آ گیا۔
اس حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
سال 2003ء میں ٹرین کے ایک حادثے میں 19 افراد کی ہلاکت کے بعد سپین میں پیش آنے والا یہ سب سے بڑا واقعہ ہے۔