رسائی کے لنکس

جنوبی سوڈان میں نائب صدر کی تعیناتی


جنوبی سوڈان میں نائب صدر کی تعیناتی
جنوبی سوڈان میں نائب صدر کی تعیناتی

حال ہی میں آزاد ہونے والی نئی ریاست جنوبی سوڈان کے صدر سلوا کیِر نے رائک مچھار کونائب صدر تعینات کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے عارضی حکومت بھی تشکیل دی ہے۔
اتوار کے روز جاری ہونے والے ایک سرکاری حکم نامے کے تحت رائک ماچھار نے پیر کے روز اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ ماچھار پہلے بھی جنوبی سوڈان کی علاقائی حکومت میں اسی عہدے پر فائز تھے۔
ایک علیحدہ حکم نامے میں صدر کیِر نے درجنوں افراد کو کابینہ میں تعینات کیا ہے۔ سرکاری طور پر جاری ہونے والے بیان کے مطابق یہ تمام افراد قائم مقام وزرا ہو گے۔
نِہال ڈینگ کو وزیر دِفاع جبکہ ڈینگ الور کو وزیر خارجہ تعیانات کیا گیا ہے۔ پگان عموم کو سی پے اے کے نفاز سے متعلق امور کا زیر بنا یا گیا ہے ۔ سی پی اے سن دو ہزار پانچ میں طے پانے والے اُس سمجھوتے کو کہتے ہیں جس کے تحت سوڈان میں سمالی اور جنوبی علاقوں کے درمیاں خانہ جنگی کا خاتمہ ہوا تھا۔
تاہم سمجھوتہ پر تنازعات کے باعث جنوبی اور شمالی سوڈان میں کشیدگی کو ہوا ملی ہے حالانکہ خرطوم حکومت نے جنوبی سوڈان کی آزادی کو تسلیم کیا ہے۔
اتوار کے روز بی بی سی کو دئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں، سوڈان کے صدر عمر ال بشیر نے کہا ہے کہ اگر ضرورت محسوس ہوئی تو وہ تیل سے مالا مال متنازع علاقےابی یے کے لئے جنگ بھی کر سکتے ہیں۔ تاہم انہوں نے کشیدگی کا شکار ابی یے میں امن قائم رکھنے کے لئے ایتھوپیا کے امن کاروں کی تعیناتی کا خیر مقدم کیا ہے۔
مسٹر بشیر کی افواج نے مئی میں اس علاقے کا کنٹرول حاصل کیا تھا جس کے بعد ہزاروں افراد نےجنوب کی جانب نقل مکانی شروع کر دی تھی۔ اس وقت سے جنوبی اور شمالی سوڈان نے ایک سمجھوتے کو تحت ابی یے سے اپنی افواج کو واپس بلا لیا ہے اور اس کے ساتھ اقوام متحدہ کے مان کاروں کو علاقے میں داخل ہونے کی اجازت دی ہے۔
دونوں ریاستوں کو سرحدوں اور تیل سے موصولہ آمدنی کی تقسیم پر بہت سے تنازعات کو ابھی حل کرنا ہے۔ جنوبی سوڈان کے زیر اثر علاقے میں تیل کے زیادہ تر کنوئیں ۔

XS
SM
MD
LG