رسائی کے لنکس

ساؤنڈ ویژن: بچوں کی تربیت کے لیے ویب سائٹ


ساؤنڈ ویژن: بچوں کی تربیت کے لیے ویب سائٹ
ساؤنڈ ویژن: بچوں کی تربیت کے لیے ویب سائٹ

’ایڈمز ورلڈ‘ بنانے والوں کا کہنا ہے کہ کھیل کود پر مبنی پروگرام امریکہ میں مسلمان بچوں کواسلامی طورطریقے سیکھنے میں مدد دیتا ہے

امریکہ میں رہنے والے مسلمانوں کا سب سے بڑا مسئلہ بچوں کو دوسری ضروری تعلیم کے ساتھ ساتھ صحیح اسلامی تعلیمات سے بھی آشنہ کرنا ہوتا ہے جس کے لیے وقت کی کمی اور بسا اوقات اسلامی تعلیمی اداروں اور مساجد کی دوری آڑے آتی ہے۔نتیجتاً، بچے ٹیلیویژن پر وہی پروگرام اور کارٹون دیکھ پاتے ہیں جو اُنھیں میسر ہوں۔

اِنہی مشکلات کو مدِ نظر رکھتے شکاگو میں قائم ایک ادارے ’ساؤنڈ ویژن‘ نے بچوں کی تربیت کے لیے ایک ویب سائٹ کے علاوہ کارٹون پروگرام ’ایڈمز ورلڈ‘ کا آغاز کیا ہے۔انگریزی زبان میں یہ کارٹون ’سی ڈیز‘ پر مل جاتا ہے۔

ساؤنڈ ویژن کے بانی مجاہد خان نے ایک انٹرویو میں عمران صدیقی کوبتایا کہ امریکہ میں وقت اور وسائل کی کمی کے باعث ہر مسلمان بچہ اسلامی اسکول نہیں جا پاتا۔ باقی بچوں کو اسلام اور مذہب کی تعلیم کا کیسے پتا چلے گا جب اِس بات کا کوئی بندوبست اور اہتمام نہ ہو۔

اُن کے الفاظ میں ’ہم نے سوچا کہ اگر بچے مسجد نہیں جاسکتے تو ہم مسجد کو بچوں کے پاس لے جائیں۔ اور اِس کے لیے ہم نے مضامین، اسلامی گانے اور پُتلی کھیل کے ذریعے معلومات کو بچوں تک پہنچانے کی کوشش کی ہے۔‘

اُنھوں نے بتایا کہ ادارے کا آغاز 1988ء میں ہوا اور تب سے نہ صرف امریکی مسلمان ’ایڈمز ورلڈ‘ سے فائدہ اٹھارہے ہیں بلکہ وہ مسلمان جو امریکہ میں نہیں رہتے وہ بھی اپنے بچوں کے لیے اُن کی اسلامی پراڈکٹس استعمال کر رہے ہیں۔

مجاہد خان کا کہنا تھا کہ ادارے کا مقصد اچھےانسان اور بہتر شہری پیدا کرنے میں معاونت دینا ہے اوراِس طرح کی معلومات خطبات سے بھی اور کتابوں سے بھی دی جاسکتی ہے۔ لیکن، کیونکہ بچے کھیل کود پسند کرتے ہیں، اِس لیے ساؤنڈ وژن بچوں میں کھیل کود کے ذریعے وہ معلومات فراہم کرتا ہے جو اُن کے والدین کی خواہشات کےمطابق ہے۔

ایڈمز ورلڈ بنانے والوں کا کہنا ہے کہ اِس طرح کے پروگرام امریکہ میں مسلمان بچوں کواسلامی طور طریقے سیکھنے میں مدد کرتے ہیں۔

تفصیل کےلیےآڈیو رپورٹ سنیئے:

XS
SM
MD
LG