رسائی کے لنکس

سونم کپور فلم ’نیرجا‘ کی پاکستان میں ریلیز کے لئے پُر امید


سونم کپور نے اس بارے میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ” فلم میں پاکستانیوں کے بارے میں کوئی منفی بات نہیں دکھائی گئی۔ اس لئے مجھے امید ہے کہ ’نیرجا‘ کو پاکستان میں نمائش کی اجازت دے دی جائے گی

بالی وڈ اسٹار سونم کپور پُر امید ہیں کہ ان کی جمعہ کو ریلیز ہونے والی فلم ’نیرجا‘ کو پاکستان میں نمائش کی اجازت مل جائے گی اور ان کے پاکستانی فینز بھی فلم کا لطف اٹھا سکیں گے۔

رام مادھوانی کی ڈائریکشن میں بنی فلم ’نیرجا‘ پاکستان میں ریلیز نہیں کی گئی۔ سونم کپور نے اس بارے میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ”فلم میں پاکستانیوں کے بارے میں کوئی منفی بات نہیں دکھائی گئی اس لئے مجھے امید ہے کہ ’نیرجا‘ کو پاکستان میں نمائش کی اجازت دے دی جائے گی۔“

اس سے قبل ’نیرجا‘ میں سونم کپور کی ماں کا کردار ادا کرنے والی ویٹرن اداکارہ شبانہ اعظمی نے بھی ٹوئٹر پر کچھ اسی قسم کے جذبات کا اظہار کیا تھا۔ شبانہ اعظمی کے بقول ”مجھے پورا یقین ہے کہ پاکستانی حکام جب فلم دیکھیں گے تو ان کی غلط فہمیاں دور ہوجائیں گی اور فلم پاکستان میں بھی ریلیز کردی جائے گی۔“

فلم ’نیرجا‘ 1986ء میں پان امریکن ائیرلائن کے اغوا ہونے والے طیارے میں موجود ائیر ہوسٹس ’نیرجا بھانوٹ‘ کی کہانی ہے۔ وہ یرغمالی مسافروں کو بچانے کی کوشش میں اغوا کاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئی تھیں۔

XS
SM
MD
LG