جمعرات کے روز موغادیشو کے ایک ریستوران کے باہر کار بم دھماکے میں کم ازکم پانچ افراد اور کئی زخمی ہو گئے۔
یہ ریستوران صومالیہ کے صدراتی محل کے قریب واقع ہے۔
سیکورٹی اہل کاروں اور دلسان ریستوران کے ملک نے وائس آف امریکہ کی صومالی سروس کو بتایا کہ یہ ہلاکتیں سڑک پر کھڑی ایک کار میں دھماکے سے ہوئیں۔ کار میں بارودی مواد بھرا ہو ا تھا۔
صدارتی محل کے قریب واقع سیکورٹی چوکی کے اہل کار عموماً اس ریستوران پر آتے ہیں۔ ریستوران صدارتی محل سے تقریباً نصف کلو میٹر پر واقع ہے۔
امین ایمبولینس سروس کے ایک اہل کار نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ہم نے 9 افراد کو اسپتال پہنچایا ہے۔ ان میں سے کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک تھی۔
دہشت گرد گروپ الشباب نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہےکہ اس حملے میں 6 سیکورٹی اہل کار ہلاک ہوئے ہیں۔
یہ دھماکہ دو ہفتے قبل شہر میں دو خودکش کار بم دھماکوں کے بعد ہوا ہے جس میں کم ازکم 30 افراد ہلاک اور 140 کے لگ بھگ زخمی ہو گئے تھے۔