رسائی کے لنکس

امریکی بحریہ نے مشتبہ صومالی بحری قزاقوں کو پکڑ لیا


امریکی بحریہ نے کہا ہے کہ اُس نے پانچ مشتبہ سمندری ڈاکوؤں کو پکڑ لیا ہے۔ اس سے پہلے ڈاکوؤں اور بحریہ کے درمیان گولیاں چلی تھیں اوربحریہ نے ڈاکوؤں کی ایک کشتی غرق کردی تھی۔ اور جس جہاز سے وہ کشتی آئى تھی بحریہ نے اُسے بھی ضبط کرلیا۔
بحریہ نے کہا ہے کہ اُس کے جہاز یو ایس ایس نکولَس پر مقامی وقت کے مطابق جمعرات کی شب 12 بجکر 27 پر اُس وقت فائرنگ کی گئى جب وہ مغربی بحرِ ہند میں جزائر سیشلز کے مغرب میں تھا۔

اُس نے کہا ہے کہ بحریہ کے جہاز میں سوار فوجیوں نے ڈاکوؤں کی کشتی کو ناکارہ کردیا اور پھر اُسےغرق کرنے سے پہلے تین ڈاکوؤں کو حراست میں لے لیا۔ دو اور ڈاکوؤں کو اُس بڑے جہاز سے گرفتار کیا گیا جسے بحریہ نے ضبط کرلیا ہے۔

عہدے داروں نے کہا ہے کہ مشتبہ افراد فی الحال نکولس ہی پر امریکہ کی تحویل میں رہیں گے۔

صومالی بحری قزاقوں کے حملوں کو روکنے کے لیے امریکہ ، یورپی یونین اور دنیا کی دوسری طاقتوں کی بحری افواج کے جہاز مشرقی افریقہ کے قریب سمندر میں گشت پر رہتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG