رسائی کے لنکس

ڈنمارک: صومالی باشندے پر کارٹونسٹ کو قتل کرنے کی کوشش کا الزام



ڈنمارک کے حکام نے کہا ہے کہ صومالیہ کے اُس آدمی پر قتل کرنے کی کوشش کے الزامات عائد کیے گیے ہیں، جس نے اُس کارٹونسٹ کے گھر میں گُھسنے کی کوشش کی تھی، جس کے بنائے ہوئے پیغمبرِ اسلام سے منسوب کارٹونوں نے دنیا بھر میں مسلمانوں کو برہم کردیا تھا۔

پولیس نے کہا ہے کہ اس 28 سالہ شخص پر ہفتے کے روز ایک عدالت کی سماعت کے دوران کارٹونسٹ اور ایک پولیس اہل کار کو قتل کرنے کی کوشش کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ اُس نے ان الزامات سے انکار کیا ہے۔

خنجر اور کلہاڑی سے مسلح اس شخص نے مغربی شہر آرُوز کے قریب جمعے کی رات دیر گئے کُرٹ وَیسٹر گارڈ کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔موقعے پر پہنچنے والے پولیس افسروں نے اُس کے بازو اور گھٹنے پر گولیاں مار کر اُسے قابو میں لے لیا تھا۔

ڈنمارک کی سیکیورٹی اور انٹیلی جنس کی سروس کے سربراہ جیکب شارف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملزم کے صومالیہ کی دہشت گرد تنظیم الشّباب کے علاوہ مشرقی افریقہ میں القاعدہ کے رہنماؤں کے ساتھ بھی قریبی رابطے تھے۔

پولیس نے صومالیہ کے اس باشندے کا نام نہیں بتایا

XS
SM
MD
LG