رسائی کے لنکس

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: 'آج ان کی سیکیورٹی کا مسئلہ بھی حل کر دیں گے'


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم منگل کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے مدِ مقابل ہو گی البتہ سوشل میڈیا پر اس میچ سے قبل دلچسپ تبصروں اور میمز کی بھرمار ہے۔

شارجہ میں کھیلا جانے والا یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہو گا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنا افتتاحی میچ کھیلے گی جب کہ پاکستان ٹیم اپنے پہلے میچ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر دوسرے میچ میں کامیابی کے لیے بھی پرعزم ہے۔

دونوں ٹیمیں ایسے موقع پر مدِ مقابل آ رہی ہیں جب نیوزی لینڈ نے گزشتہ ماہ ہی سیکیورٹی کو وجہ بتا کر دورۂ پاکستان ترک کر دیا تھا۔ اس واقعے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان یہ پہلا ٹاکرا ہو گا۔

نیوزی لینڈ کے دورۂ پاکستان کو ترک کرنے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں مدِ مقابل آنے پر سوشل میڈیا دلچسپ میمز اور تبصروں سے بھرا ہوا ہے۔ کئی صارفین نیوزی لینڈ سے 'بدلہ' لینے کی باتیں کر رہے ہیں جب کہ پاکستان کی بھارت کے خلاف حالیہ کارکردگی کے بعد نیوزی لینڈ کے لیے گرین شرٹس کو خطرناک قرار دیا جا رہا ہے۔

ایک میم میں پاکستانی کھلاڑیوں کی بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیم کے ساتھ دکھایا گیا ہے جس پر تحریر ہے ابھی تو ہم بدلے ہیں اور بدلے ابھی باقی ہیں۔

ایک صارف نے بھارتی کپتان وراٹ کوہلی اور کیویز کپتان کین ولیم سن کی میم شیئر کی جس پر لکھا تھا کہ کہ اب آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ ہم کیوں واپس آ گئے تھے۔

جاوید راجپوت نامی ٹوئٹر صارف نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس پر تبصرہ کرتے ہیں کہ ہمارا اگلا ہدف ان کی سیکیورٹی کا مسئلہ حل کرنا ہے۔

کیویز ٹیم کے کپتان کین ولیم سن نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور کرکٹ بورڈذ کے درمیان اچھے تعلقات ہیں۔

ایک میم میں کہا گیا ہے کہ اگر دورہ منسوخ نہ کیا ہوتا تو آج سکون سے سوتے۔

جہانزیب نامی صارف نے ایک میم شیئر کی ہے جس پر تبصرہ کیا ہے کہ پاکستان ٹیم کی پرفارمنس دیکھنے کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم کچھ اس طرح ہے۔

ایک ٹوئٹر صارف لکھتی ہیں کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم شارجہ میں خطرہ محسوس کر رہی ہے اور وہ میچ منسوخ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG