واشنگٹن —
اتوار کو سوچی اولمپکس کے تیسرے روز، آٹھ ممالک نے طلائی تمغے جیتے، جب کہ دو ایتھلیٹس نے اپنے اولمپک ٹائیٹل کے دفاع میں کامیابی حاصل کی۔
سلوواکیہ کی اناستاسیہ کزمینا نے خواتین کے 7.5 کلومیٹر اسپرنٹ ’بیتھلون‘ میں کامیابی حاصل کی، جنھوں نے چار سال قبل، وینکوور کھیلوں کے دوران یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔
جرمنی سے تعلق رکھنے والے فیلکس لوش نے مردوں کے ٹائٹل کا دوسری بار دفاع کیا۔
کھیلوں کے میزبان، روس نے اُس وقت پہلا طلائی تمغہ جیتا جب ایوجینی پلشنکو اور جولیا لپنساکیا پر مشتمل ٹیم نے ’اسکیٹنگ‘ مقابلے میں کامیابی حاصل کی۔
اُن کے ہم وطنوں کے ساتھ ساتھ، صدر ولادیمیر پیوٹن نے آئس برگ میدان میں اُنھیں مبارکباد دی۔
پولینڈ، ہالینڈ، آسٹریا، سوٹزرلینڈ اور امریکہ نے بھی طلائی تمغے جیتے۔
پولینڈ کے کامل سکوخ نے مردوں کے عام ’ہِل اسکی جمپ‘ کا تمغہ جیتا، جب کہ ہالینڈ کی اسپیڈ اسکیٹر، آئیرن ووست نے خواتین کی 3000میٹر کی دوڑ جیتی۔
آسٹریا کے میتھیاز مائر نے مردوں کے ’الپائین اسکیئنگ ڈاؤن ہِل’ مقابلے میں اعلیٰ ترین تمغہ جیتا۔
سوٹزرلینڈ کے داریو کولوگنا نے مردوں کی 30 کلومیٹر ’کراس کنٹری اسکیاتھلون‘ میں کامیابی حاصل کی۔
اور امریکہ کے جامی اینڈرسن نے خواتین کا پہلا ’سنو بورڈنگ سلوپ اسٹائیل‘ مقابلہ جیتا؛ جب کہ فنلینڈ اور برطانیہ کے ایتھلیٹ نمایاں رہے۔
اب تک، تمغے جیتنے والوں میں ناروے سب سے آگے ہے، جس نے سات میڈل جیتے ہیں؛ جب کہ امریکہ اور ہالینڈ نے دو دو طلائی تمغے جیتے ہیں۔
سوچی کھیلوں میں کُل 98 تمغے دیے جائیں گے، جِن کی تعداد وینکوور کے کھیلوں کے مقابلے میں 12 عدد زیادہ ہے۔