واشنگٹن —
افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں ایک خود کش حملے میں نیٹو کے چھ فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
ہلاک ہونے والے فوجیوں کا تعلق جارجیا سے ہے جس کے فوجی گزشتہ ایک ماہ کے دوران میں دوسری بار خود کش حملے کا نشانہ بنے ہیں۔
اس سے قبل 13 مئی کو ہونے والی ایک خودکش حملے میں بھی جارجیا کے تین فوجی ہلاک ہوئے تھے۔
جارجیا کے ملٹری اسٹاف کے سربراہ اراکلی زنیلاز نے دارالحکومت تبلسی میں ہونے والی ایک نیوز بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ حملہ جمعرات کو صوبہ ہلمند میں واقع ایک فوجی مرکز پر کیا گیا۔
ان کے مطابق خود کش حملہ آور نے بارود سے بھرا ٹرک مرکز سے ٹکرادیا جس سے چھ فوجی ہلاک اور نو زخمی ہوگئے۔
خیال رہے کہ جارجیا کے فوجی دستے 2004ء کے بعد سے افغانستان میں موجود ہیں۔ جمعرات کو پیش آنے والے واقعے کے بعد افغانستان میں اب تک ہلاک ہونے والے جارجین فوجیوں کی تعداد 28 ہوگئی ہے۔
افغانستان میں تعینات غیر ملکی فوج میں نیٹو کے رکن ممالک کے بعد جارجیا کے فوجیوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں اس کے لگ بھگ 1500 فوجی جنوبی صوبے ہلمند میں تعینات ہیں۔