سیاچن کے گیاری سیکٹر میں برف کے تودے تلے سے مزید دو لاشیں برآمد ہوئی ہیں جس کے بعد ایک ماہ سے زائد عرصے سے جاری امدادی کارروائی کے دوران ملنے والی لاشوں کی تعداد تین ہوگئی ہے۔
سات اپریل کو گیاری سیکٹر میں ایک بڑے برفانی تودے نے یہاں قائم فوج کا ایک بٹالین ہیڈکوارٹر تباہ کردیا تھا اور فوجی اہلکاروں سمیت 139 افراد اس کے نیچے دب گئے تھے۔
سرکاری میڈیا کے مطابق لاشوں کی شناخت کے لیے کوائف کا اندراج کرنے والے ادارے نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی ایک ٹیم بھی اسکردو پہنچ گئی ہے۔