رسائی کے لنکس

علی ظفر اور شعیب اختر کی سوشل میڈیا پر دلچسپ نوک جھونک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستانی شوبز اسٹار علی ظفر اور سابق کرکٹر شعیب اختر کے درمیان سوشل میڈیا پر ہونے والی نوک جھونک صارفین کے لیے دلچسپی کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

دونوں دوبدو ایک دوسرے کے مقابلے پر ہیں اور دونوں جانب سے ہونے والا چیلنج دلچسپی سے خالی نہیں۔

پیار بھری نوک جھونک کا آغاز شعیب اختر کی جانب سے ہوا تھا۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی ظفر کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ سنا ہے بڑا کرکٹر ہے تو؟

جواب میں علی ظفر نے بھی دلچسپ انداز میں شعیب اختر سے پوچھا کہ سنا ہے بڑی بالنگ کراتے ہیں آپ؟

شعیب اختر بھی کہاں چپ رہنے والے تھے۔ انہوں نے فوراً چیلنج کر دیا کہ "علی ظفر تو وقت اور جگہ بتا اور پھر میری صرف ایک بال چھو کر دکھا۔"

اس پر علی ظفر نے بھی گویا آستینیں چڑھاتے ہوئے جواب دیا کہ گراؤنڈ میں انتظار کر رہا ہوں، اور میں بھی ایک بال 172 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے کرواؤں گا۔

شعیب اختر نے مزاحاً دھمکی بھرے انداز میں کہا کہ پریکٹس کر لے راک اسٹار، جلد ملتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG