رسائی کے لنکس

امریکی رکن کانگریس کا لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت پر زور


امریکی رکن کانگریس کا لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت پر زور
امریکی رکن کانگریس کا لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت پر زور

پاکستا ن کے دورے پر آئی ہوئی امریکی کانگریس کی رکن شیلا جیکسن لی نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں لڑکیوں کے ایک سکول کا دورے کے موقع پر پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر زور دیا۔

اسلام آباد میں امریکی سفار ت خانے سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق خاتون رکن کانگریس کی طالبات اور اساتذہ سے ملاقات اُن کے دو روزہ دورہ پاکستان کا حصہ تھی۔

بیان کے مطابق شیلا جیکسن نے سکول میں امریکہ کے ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے ”ایڈ لنک“ نامی منصوبے کے تحت سکو ل کی سائنس لیبارٹری کو مہیا کیے جانے والے سازوسامان کا بھی معائنہ کیا۔ نو کروڑ ڈالرکی لاگت سے جاری اس پانچ سالہ منصوبے کے تحت پاکستان میں نظام تعلیم کے تمام مدارج میں طلبہ وطالبات کے علمی نتائج کو بہتر بنانے اور معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے وفاقی ، صوبائی اور ضلعی حکومتوں کی استعداد کو بہتر بنانے کے لیے کام کیا جارہا ہے۔

شیلاجیکسن نے سکول کے دورے کے موقع پر کہا کہ پاکستان میں لڑکیو ں کو بااختیار بنانے، خاص طور پر تعلیم کے شعبہ میں تعاون نہایت اہم ہے ۔

XS
SM
MD
LG