رسائی کے لنکس

بیشتر ملکوں میں عیدالفطر پیر کو ہوگی: اطلاعات


فائل
فائل

بتایا جاتا ہے کہ سعودی عرب، قطر، اردن، متحدہ عرب امارات، کویت، فلسطین، عراق، افغانستان، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، آسٹریلیا میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے، اور پیر 28 جولائی کو عید منائی جائے گی

اطلاعات کے مطابق، دنیا کے بیشتر ممالک میں پیر، 28 جولائی کو عید الفطر منائی جا رہی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ سعودی عرب، قطر، اردن، متحدہ عرب امارات، کویت، فلسطین، عراق، افغانستان، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، آسٹریلیا میں شوال کا چاند دکھائی دیا ہے، اور پیر 28 جولائی کو عید منائی جارہی ہے۔

ادھر عمان کے محکمہٴمذہبی امور کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شوال کی رویت نہیں ہوئی، اس لیے وہاں عیدالفطر منگل کو ہوگی۔

امریکہ میں اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکہ (اسنا) اور آل ڈلیس ایریا مسلم سوسائٹی (آڈمز) کے اعلان کے مطابق، امریکہ میں پیر 28 جولائی کو عیدالفطر منائی جائے گی۔ ساتھ ہی، مسلمانوں کے ایک طبقے کا خیال ہے کہ عید منگل کو ہوگی۔ کوئی متفقہ فیصلہ ابھی سامنے نہیں آیا۔ ادھر، کچھ نجی اداروں کی جانب سے رویت ہلال کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ امریکہ میں 28 اور 29 جون کو پہلا روزہ رکھا گیا تھا۔

برطانیہ میں بھی پیر اور منگل کو عید منائے جانے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، یا پھر صورت حال واضح نہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ پاکستان میں عید بروز منگل منائے جانے کا امکان ہے، جہاں رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد، چاند نظر آنے یا نہ آنے کا باضابطہ اعلان کمیٹی کے سربراہ، مفتی منیب الرحمٰن کی طرف سے جاری ہوگا؛ جب کہ صوبائی سطح پر، زونل کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوں گے۔

XS
SM
MD
LG