رسائی کے لنکس

جاپان میں دوسرے دریا کا بند ٹوٹ گیا، درجنوں افراد محصور


جاپان میں سمندری طوفان ایٹاؤ آنے سے اس ہفتے وسیع پیمانے پر بارشیں ہوئیں اور بعض مقامات پر ان کی مقدار 60 سینٹی میٹر سے بڑھ گئی۔

سمندری طوفان میں گھرے جاپان کے شمالی حصے میں ایک دوسرے دریا کا پانی کناروں سے باہر نکلنے سے درجنوں افراد محصور ہو گئے ہیں جس سے اس علاقے میں کئی دہائیوں میں آنے والے بد ترین سیلاب کے بعد امدادی کارروائیاں متاثر ہوئی ہیں۔

جمعے کو شیباؤ دریا کا پانی دارالحکومت ٹوکیو سے 350 کلومیٹر دور دیہی علاقے اوساکی میں گھروں اور دھان کے کھیتوں میں داخل ہو گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب سے 40 افراد محصور ہو گئے ہیں۔

ایک روز قبل شمالی شہر جوسو سٹی میں کنوگاوا دریا میں طغیانی کے باعث بند ٹوٹنے سے سیلاب آگیا جس کے بعد سینکڑوں افراد اپنے گھروں کی چھتوں اور بالکونیوں پر چڑھ کر مدد کے لیے پکارنے لگے۔

فوجی ہیلی کاپٹروں اور کشتیوں نے جمعرات کی رات درجنوں رہائشیوں کو ان کے گھروں کی چھتوں سے بچایا۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہاں اب بھی کم از کم 25 افراد لاپتا ہیں۔

جاپان میں سمندری طوفان ایٹاؤ آنے سے اس ہفتے وسیع پیمانے پر بارشیں ہوئیں اور بعض مقامات پر ان کی مقدار 60 سینٹی میٹر سے بڑھ گئی۔

اب تک صرف ایک شخص کے سیلاب میں مرنے کی خبر آئی ہے۔ ایک 63 خاتون جوسو کے شمال میں مٹی کا تودہ گرنے سے ہلاک ہو گئی۔

مجموعی طور پر شمال مشرقی جاپان میں ایک لاکھ افراد کو انخلا کا حکم دیا گیا ہے۔

جاپان کے موسمیاتی ادارے نے کئی انتباہ جاری کیے اور لوگوں کو مزید سیلابوں اور مٹے کے تودوں کے لیے تیار رہنے پر زور دیا۔

وزیر اعظم شنزو ایبے نے جمعرات کو طوفان سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں پر توجہ دینے اور ’’لوگوں کی حفاظت کو ترجیح دینے‘‘ کے عزم کا اظہار کیا۔

XS
SM
MD
LG