رسائی کے لنکس

نائجیریا: کشتی ڈوبنے سے ڈیڑھ سو افراد کی ہلاکت کا خدشہ


فائل
فائل

کشتی میں 160 سے زائد افراد سوار تھے جن میں سے اب تک صرف دو کے ساحل تک پہنچنے کی تصدیق ہوئی ہے۔

نائجیریا کے جنوبی علاقے میں ایک کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں خدشہ ہے کہ 150 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

حکام نے بتایا ہے کہ کشتی میں 160 سے زائد افراد سوار تھے جن میں سے اب تک صرف دو کے ساحل تک پہنچنے کی تصدیق ہوئی ہے۔

حکام کےمطابق کشتی نائجیریا کے شہر کالابار سے 65 کلومیٹر دور سمندر میں حادثے کا شکار ہوئی۔ حادثے کے وقت کے بارے میں متضاد اطلاعات سامنے آئی ہیں ۔

نائجیریا کی 'نیشنل ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی' کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اب تک نو افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ ڈوبنے والے باقی افراد کی تلاش جاری ہے۔
XS
SM
MD
LG