رسائی کے لنکس

سعودی شاہی خاندان پرتنقید، پروفیسرگرفتار


سعودی شاہی خاندان پرتنقید، پروفیسرگرفتار
سعودی شاہی خاندان پرتنقید، پروفیسرگرفتار

انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ سعودی حکام نے شاہ عبداللہ کی موت کی صورت میں شاہی خاندان کے اندرممکنہ رسہ کشی کے بارے میں مضمون لکھنے والے پروفیسر کو گرفتار کر لیا ہے

انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ سعودی حکام نے شاہ عبداللہ کی موت کی صورت میں شاہی خاندان کے اندرممکنہ رسہ کشی کے بارے میں مضمون لکھنے والے پروفیسر کو گرفتار کر لیا ہے ۔

صحافیوں کی تنظیم رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز اور انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس فرسٹ سوسائٹی کا کہنا ہے کہ امام محمد بن سعود یونیورسٹی میں لاء کے پروفیسر محمد العبدل کریم کو اتوار کے روز دارالحکومت ریاض میں ان کے گھر سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تنطیموں کے مطابق چار افراد ان کے گھرپر آئے اور انہوں نےبغیر کوئی عدالتی وارنٹ دکھائے انہیں حراست میں لے لیا۔

تنظیموں کا کہنا ہے کہ عبدل کریم کی گرفتاری مضمون شائع ہونے کے ڈیڑھ ہفتہ بعد عمل میں آئی ہے۔اپنے مضمون میں پروفیسر کریم نے لکھا تھا کہ سعودی حکمران شاہ عبداللہ کی موت کی صورت میں ممکنہ طور پر ان کے جان نشین کے بارے میں جھگڑے کی وجہ سے خاندان میں اتحاد کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

چھیاسی سالہ شاہ عبداللہ ان دنوں کمر کی تکلیف کی وجہ سے امریکہ میں زیر علاج ہیں۔ ولی عہد شہزادہ سلطا ن بھی اسی سال کے لگ بھگ ہیں اور وہ بھی کچھ عرصے سے بیمار ہیں۔

سعودی عرب میں بادشاہت ایک حساس موضوع ہے اور حکمران اس بارے میں کسی قسم کی تنقید برداشت نہیں کرتے۔

XS
SM
MD
LG