رسائی کے لنکس

سعودی ولی عہد شہزادہ نائف انتقال کرگئے


ولی عہد شہزادہ نائف (فائل فوٹو)
ولی عہد شہزادہ نائف (فائل فوٹو)

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ نائف بن عبدالعزیز السعود انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 78 برس تھی۔

سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کے مطابق ان کا انتقال جینیوا میں ہوا اور ولی عہد کی تدفین مکہ میں ہوگی۔ وہ اپنے چند طبی تجزیوں کے لیے گزشتہ ماہ میں سوئٹزرلینڈ گئے تھے۔

شہزادہ نائف 1975 سے ملک سے وزیرداخلہ کے عہدے پر فائز تھے لیکن گزشتہ سال اکتوبرمیں اپنے بڑے بھائی شہزادہ سلطان کے انتقال کے بعد سعودی فرمانروا عبداللہ نے انھیں ولی عہد مقرر کیا تھا۔

غالب خیال کیا جاتا ہے کہ وزیردفاع شہزادہ سلمان اگلے ولی عہد ہوں گے۔ وہ شاہ عبداللہ کی طرف سے کی جانے والی حالیہ اصلاحات کے حامی تصور کیے جاتے ہیں۔

شہزادہ سلمان تقریباً پانچ دہائیوں تک دارالحکومت ریاض کے گورنر رہے اور انھیں گزشتہ سال وزارت دفاع کا قلمدان سونپا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG