رسائی کے لنکس

نیو ہیمپشائر: انتخابی مہم کے فیصلہ کُن لمحات اور تیز برف باری


پیر کو نیو ہیمپشائر میں موسم سرما بھی اپنے جوبھن پہ تھی، اور کئی سینٹی میٹر برف باری پڑ چکی ہے، اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ لیکن، خراب موسم کے باعث امیدواروں کی جانب سے انتخابی مہم کو ترک نہیں کیا گیا، اُن کی کئی تقریبات اور گہما گہمی جاری رہیں


صدارتی امیدوار پیر کو شام گئے تک نیو ہیپمشائر میں ووٹروں سے رابطے میں مصروف رہے، ایسے میں جب برف باری جاری تھی۔ وہ ایسے ووٹروں کو قائل کرنے کی کوشش کرتے رہے جن کا ابھی ذہن نہیں بنا، جب کہ دیگر امیدوار اپنے حریفوں کو حملوں کا نشانہ بناتے رہے۔

ایک دِن بعد انتخاب ہے جو وائٹ ہاؤس پہنچنے کی کئی امیدواروں کی خواہشات پر پانی پھیر سکتا ہے، جب کہ کچھ نامزدگی حاصل کرلیں گے۔

ووٹ سے قبل، نیو ہیمپشائر میں رائے عامہ کے جائزوں سے پتا چلتا ہے کہ ڈیموکریٹک دورڑ میں ورمونٹ سے سینیٹر برنی سینڈرز کو اپنے حریف سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن پر دو ہندسوں کی سبقت حاصل ہے، جب کہ یہ برتری تیزی سے کم ہوتی جارہی ہے۔

ادھر، بے باک کاروباری شخص، ڈونالڈ ٹرمپ ریپبلیکن پارٹی کے باقی امیدواروں سے کافی برتری حاصل کرچکے ہیں۔ گرینائٹ کی اس مشہور ریاست میں پانچ سے چھ امیدوار، جنھیں اسٹیبلشمنمٹ کی خوشنودی حاصل ہے، ٹرمپ کے بعد دوسرے نمبر پر آنے کی تگ و دو کر رہے ہیں۔

آخری لمحات کی تیزی
پیر کو نیو ہیمپشائر میں موسم سرما بھی اپنے جوبھن پہ تھی، اور کئی سینٹی میٹر برف باری پڑ چکی ہے، اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ لیکن، خراب موسم کے باعث امیدواروں کی جانب سے انتخابی مہم کو ترک نہیں کیا گیا، اُن کی کئی تقریبات اور گہما گہمی جاری رہیں۔

مانچیسٹر میں خطاب کرتے ہوئے، ہیلری کے شوہر اور سابق صدر بِل کلنٹن نے کہا کہ ’’آپ میں سے وہ حضرات جنھوں نے ابھی فیصلہ نہیں کیا، ابھی دکان گھوم رہے ہیں، مجھے امید ہے میں آپ کو بہتر سودے کا یقین دے سکتا ہوں‘‘۔

ادھر، نئے عوامی جائزوں کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی نامزدگی کے امیدوار ورمونٹ کے سینیٹر برنی سینڈرز اور رپبلیکن نامزدگی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو شمال مشرقی ریاست نیو ہیمپشائر میں اپنے حریفوں کے خلاف سبقت حاصل ہے جہاں منگل کو اہم پرائمری ووٹنگ ہو گی۔

اتوار کو مان ماؤتھ یونیورسٹی کی طرف سے جاری ہونے والے عوامی جائزے کے مطابق ٹرمپ کو 30 فیصد ریپبلکن ووٹروں کی حمایت حاصل ہے جس میں گزشتہ ایک ماہ سے کوئی تبدیلی دیکھنے نہیں آئی ہے۔

ٹرمپ کو اپنے سب سے قریبی حریف اوہائیو کے گورنر جان کیسک پر 16 پوانٹس کی برتری حاصل ہے جن کا دوسری پوزیشن کے لیے فلوریڈا کے سینیٹر مارکو روبیو، ٹیکساس کے سینیٹر ٹیڈ کروز اور فلوریڈا کے سابق گورنر جیب بش کے ساتھ سخت مقابلہ ہے۔

دوسری طرف اس جائزے کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدواروں میں سینڈرز کو سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن پر 10 پوانٹس کے سبقت حاصل ہے جو کہ گزشتہ ماہ کی نسبت کم ہوئی ہے جب سینڈرز کو ہلری پر 14 پوائنٹس کی سبقت حاصل تھی۔

سینڈرز کے لیے نیو ہیمپشائر میں ہلری کے مقابلے میں صورت حال اس لیے بہتر ہے کیونکہ یہ ان کی آبائی ریاست ورمونٹ کے ساتھ ہی واقع ہے۔ تاہم ہلری نے اپنی کوشش جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اس فرق کو کم کرنے کی امید ظاہر کی ہے۔ اس سے قبل دونوں امیدواروں کے درمیان گزشتہ ہفتے آئیووا کی پرائمری ووٹنگ میں مقابلہ تقریباً برابر رہا تھا۔

نیو ہیمپشائر پرائمری کی ووٹنگ کئی ریپبلکن امیدواروں کے لیے اہم قرار دی جا رہی ہے خاص طور پر ان کے لیے جن کی کارگردی آئیووا میں اچھی نہیں رہی تھی۔

منگل کو ہونے والی ہمپشائر پرائمری ووٹنگ پر موسم بھی اثر انداز ہو سکتا ہے۔ موسم کی پیش گوئی کے مطابق ریاست بھر میں چند ایک مقامات پر برف باری کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔

تاہم نیو ہیمپشائر کے سیکرٹری آف اسٹیٹ بل گارڈن نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں ساڑھے پانچ لاکھ افراد ووٹنگ کے عمل میں شریک ہوں گے جو کہ ان کے بقول ایک ریکارڈ تعداد ہو گی۔

XS
SM
MD
LG