رسائی کے لنکس

شام پر سلامتی کونسل کی قرارد ناقابل قبول ہے: روس


شام پر سلامتی کونسل کی قرارد ناقابل قبول ہے: روس
شام پر سلامتی کونسل کی قرارد ناقابل قبول ہے: روس

روس نےکہا ہے کہ شام پر یورپ اور عرب ارکان کی قرار داد کا جو مسودہ جمعے کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کیا گیا ہے وہ ناقابل قبول ہے۔ لیکن ماسکو اس پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔

اقوام متحدہ میں روس کے سفیر وٹیلی چرکن نے کہا کہ مسودے کے متن میں، اسلحے کی کسی بھی قسم کی پابندی کے نفاذ سمیت، ماسکو کے انتباہ میں جن پہلوؤں سے روکا گیا تھا، اسے نظر انداز کیا گیا ہے ۔

قرار داد عرب لیگ کے اس منصوبے کی حمایت کرتی ہے جس میں صدر بشار الاسد سے اقتدار کسی نائب کوسونپنے اور انتخابات کی تیاری کے لیے ایک متحدہ قومی حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کیاگیاہے ۔

اگلے منگل کوعرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نبیل العرابی اور قطر کے وزیراعظم پندرہ رکنی سلامتی کونسل کو شام میں عرب لیگ کے ایک ماہ پر محیط مانیٹرنگ مشن پر بریف کریں گے۔ اس مشن کو شام میں اپنے قیام کے دوران کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑاتھا۔

یہ توقع بھی ہے کہ سلامتی کونسل میں اگلے ہفتے یہ قرارداد باضابطہ طور پر پیش کردی جائے گی جس کے بعد اس پر جلد ہی ووٹنگ کی توقع کی جارہی ہے۔

ایک اور خبر کے مطابق شام میں جمعے کے روز تشدد میں اضافہ ہوا اور حالیہ دنوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 70سے تجاوز کر گئی ہے

سر گرم کارکنوں نے کہنا ہے کہ فورسز نے جمعے کے روز ملک بھر میں اپنی کارروائیوں کے دوران 37 سے زیادہ افراد ٕ کو ہلا ک کر دیا ۔

شام کے ایک سر گرم کارکن رامی عبدالرحمان نے وی او اے کو بتایا کہ شمال مغربی شہر ادلیب میں ایک کار بم دھماکے میں سیکیورٹی فورسزکے چھ اہلکار بھی ہلاک ہوئے ۔صدر اسد کی حامی فورسز کے باے میں یہ اطلاع بھی ملی ہے کہ انہوں نےحمص شہر میں اچانک دھاوا بولا۔

شام میں عرب لیگ کے مبصر مشن نے جمعے کے روز کہا کہ عینی شاہدین کے مطابق منگل سے حمص ، حماء اور ادلیب میں پر تشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

XS
SM
MD
LG