رسائی کے لنکس

روسی معیشت کی تعمیر نو کا وعدہ


روسی معیشت کی تعمیر نو کا وعدہ
روسی معیشت کی تعمیر نو کا وعدہ

روس کے وزیرِاعظم ولادی میر پیوٹن نے روسی عوام سے ایک نئی معیشت کی تعمیر کا وعدہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیل اور گیس کی برآمد پر روس کا انحصار غیر ضروری حد تک بڑھتا جارہا ہے۔

ایک روسی اقتصادی روزنامے 'ویڈموسٹی' میں پیر کو شائع ہونے والے اپنے مضمون میں روسی وزیرِاعظم نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایک ایسی معیشت کا متحمل نہیں ہوسکتا جو استحکام، خودمختاری اور عوامی فلاح کا باعث نہ بنتی ہو۔

وزیرِاعظم پیوٹن نے کہا کہ روس اب بھی سوویت یونین کے زوال کے اثرات سے نبٹنے میں مصروف ہے اور صنعتوں کی عدم موجودگی روس کی سب سے بڑی کمزوری ہے۔

روسی وزیرِاعظم نے ملک میں "منظم بدعنوانی" کی موجودگی" کا اعتراف کرتے ہوئے کاروباری شخصیات پہ زور دیا کہ وہ ملک میں شفاف مسابقت کو فروغ دیں۔

اپنے مضمون میں وزیرِاعظم پیوٹن نے یہ اعتراف بھی کیا ہے کہ روس میں کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے صدر دمیتری میدودیف کی کوششیں بارآور ثابت نہیں ہوئی ہیں۔

تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ کہ روسی وزیرِاعظم کے مضمون میں ٹھوس تجزیے کا فقدان ہے اور مسائل کے حقیقی سلجھاؤ کی نشان دہی نہیں کی گئی۔

وزیرِاعظم کا یہ مضمون ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ان کے مخالفین دارالحکومت ماسکو میں آئندہ چند روز میں ایک بڑے مظاہرے کے انتظام میں مصروف ہیں۔

ماضی میں 2000ء سے 2008ء تک مسلسل دو مدت تک صدر کے عہدے پر فائز رہنے والے ولادی میر پیوٹن 4 مارچ کے صدارتی انتخاب میں ایک بار پھر اس عہدے کے امیدوار ہیں۔

XS
SM
MD
LG