رسائی کے لنکس

پیرس: ایرانی صدر کے اربوں ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط


جمعرات کے روز روحانی نے ایلسی پییلس میں فرانسیسی صدر، فرانسواں اولاں سے ملاقات کی۔ دونوں سربراہان کی موجودگی میں، 20 سمجھوتوں پر دستخط کیے گئے، جن میں صحت، زراعت اور ماحولیات کی شعبے شامل ہیں

ایران کے جوہری پروگرام پر عائد بین الاقوامی تعزیرات اٹھائے جانے کے بعد، ایرانی صدر حسن روحانی نے فرانس کے ساتھ اربوں ڈالر کے تجارتی سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں۔

وہ جمعے کو فرانس کے دارالحکومت پیرس پہنچے تھے۔ اُنھوں نے فرانسیسی کاروباری حضرات کے ایک گروپ کو بتایا کہ ’’ہم دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کا نیا صفحہ کھولنے کے لیے تیار ہیں‘‘۔

بقول اُن کے، ’’ہم آج یہ اعلان کر رہے ہیں کہ ہم اس کے لیے تیار ہیں اور اس دورے کے دوران ہم تمام سرمایہ کاروں، معاشی اداروں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ایران میں آپ کا استقبال کیا جائے گا‘‘۔

بعدازاں، جمعرات کو روحانی نے ایلسی پییلس میں فرانسیسی صدر، فرانسواں اولاں سے ملاقات کی۔ دونوں سربراہان کی موجودگی میں، 20 سمجھوتوں پر دستخط کیے گئے، جن میں صحت، زراعت اور ماحولیات کی شعبے شامل ہیں۔

ایران ایئر نے یورپی طیارہ ساز ادارے، ’ایئربس‘ سے 118 مسافر طیارے خریدنے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے، جس پر 25 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔ فرانسیسی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فروخت، جس میں متوسط اور طویل مدت تک کے طیارے شامل ہیں، کو حتمی صورت دی جائے گی، جب ایران پر بین الاقوامی تعزیرات اٹھالی جائیں گی۔

دوسرے سمجھوتے کے تحت فرانس کی کارساز کمپنی، ’پیجو سٹرون‘ اور ایران کے ادارے، ’خودرو‘ کے درمیان مشترکہ پیداوار کے سمجھوتوں کے لیے راہ ہموار ہوجائے گی۔ ایسے مشترک اقدام کے نتیجے میں 2017ء سے ہر سال 200000کاریں تیار کی جائیں گی۔

ساتھ ہی، فرانسیسی تیل کے ادارے، ’ٹوٹل‘ نے ایران سے تیل خریدنے کے سمجھوتوں کا اعلان کیا، جو تعزیرات اٹھائے جانے کے بعد کسی مغربی تیل کے ادارے کے ساتھ ہونے والا پہلا سمجھوتا ہوگا۔

روحانی سے ملاقات کے بعد، اولاں نے نئی نہج کے تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ، ’’یہ تعلقات سودمند ہوسکتے ہیں، دونوں ملکوں کے لیے کارآمد ہوسکتے ہیں، خطے کے لیے فائدیمند ہوں گے، جہاں لڑائی ہو رہی ہے، اور بحرانوں کا شکار ہے، اس لیے مصیبت زدہ ہے، اور دنیا کے لیے بھی سودمند ہے‘‘۔

اولاں نے کہا کہ اُنھوں نے ایرانی رہنما کو یاد دلایا کہ فرانس ’’انسانی حقوق کے معاملے پر پرُعزم ہے‘‘۔

اپنے کلمات میں، روحانی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ’’مذہبی جنون، دہشت گردی اور انتہا پسندی‘‘ کے خلاف لڑائی میں ایران اور فرانس کو آپس میں انٹیلی جنس کی شراکت داری کرنی چاہیئے۔

ایران جمعرات کو پیرس آئے جن کی آمد پر مظاہرے ہوئے، جن میں خصوصی طور پر ایران میں دی جانے والی پھانسیوں پر احتجاج کیا گیا۔ ایک مظاہرے کے دوران، ایک خاتون نے ’پیرس برج‘ سے لٹکنے کا مظاہرہ کیا، جن کی چھاتی پر ایران کے پرچم کے رنگ نمایاں تھے۔

سنہ 1999 کے بعد، کسی ایرانی صدر کا فرانس یا یہ پہلا دورہ ہے، جس سے پانچ روز قبل وہ روم پہنچے تھے، جہاں اُنھوں نے اسٹیل اور پائپ لائن خریدنے کے لیے 18 ارب ڈالر کے سمجھوتے پر دستخط کیے۔

XS
SM
MD
LG