رسائی کے لنکس

بائیڈن کے دورے کے بعد چینی ریستوران کی مقبولیت میں اضافہ


بائیڈن کے دورے کے بعد چینی ریستوران کی مقبولیت میں اضافہ
بائیڈن کے دورے کے بعد چینی ریستوران کی مقبولیت میں اضافہ

چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ دارالحکومت بیجنگ کے اس چھوٹے نجی ریستوران کے کاروبار میں خاصا اضافہ ہوگیا ہے جہاں امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے اپنے حالیہ دورہ چین کے دوران کھانا کھایا تھا۔

چین کے اخبار 'گلوبل ٹائمز' نے پیر کو شائع ہونے والی اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ امریکی نائب صدر کی جانب سے ریستوران میں دوپہر کے کھانے کے لیے ٹہرنے کی خبریں ذرائع ابلاغ کی زینت بننے کے بعد ریستوران کے کاروبار میں اضافہ ہو گیا ہے اور گاہکوں کو ریستوران میں داخلے کے لیے اس کےباہر قطاروں میں کھڑا ہونا پڑ رہا ہے۔

ایک گاہک نے اخبار کو بتایا کہ وہ پڑوسی صوبے شین ڈونگ سے 50 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے یہاں پہنچا ہے کیونکہ بقول اس کے اس نے یہ سوچا تھا کہ ایک ایسی جگہ کھانا کھانے میں مزا آٓئے گا جہاں امریکی نائب صدر بھی کھانا کھا چکے ہیں۔

ریستوران آنے والے کئی گاہک اسی مینیو کا آرڈر کر رہے ہیں جو نائب صدر بائیڈن کو پیش کیا گیا تھا۔ صدر بائیڈن نے ’اسٹیمیڈ‘ بن اور نوڈلزکھائے تھے۔

تاحال یہ واضح نہیں کہ آیا نائب صدر نے ریستوران کے روایتی کھانے 'چاؤ گان' چکھی تھی یا نہیں ۔ سور کے جگر، پھیپھڑوں اور آنتوں سے تیار کردہ یہ ڈش شوربہ کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

XS
SM
MD
LG