رسائی کے لنکس

ری پبلکن پارٹی نے سینیٹ کے بعد ایوانِ نمائندگان میں بھی اکثریت حاصل کر لی


  • ایوانِ نمائندگان میں ری پبلکن پارٹی کی نشستوں کی تعداد 218 ہو گئی ہے۔
  • ریاست ایریزونا میں کامیابی اور ریاست کیلی فورنیا میں ووٹوں کی سست گنتی کے بعد بدھ کو جاری نتائج میں ری پبلکنز نے کامیابی حاصل کی ہے۔
  • امریکہ کے ایوانِ نمائندگان میں اکثریت حاصل کرنے کے لیے 435 میں سے 218 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔
  • نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت کو کانگریس کے دونوں ایوانوں میں اکثریت حاصل ہو گئی ہے۔
  • ری پبلکن لیڈرز کو مینڈیٹ مل گیا ہے کہ وہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ویژن کا نفاذ فوری طور پر کر سکتے ہیں۔

ویب ڈیسک _ ری پبلکن پارٹی نے سینیٹ کے بعد ایوانِ نمائندگان پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے مطلوبہ اکثریت حاصل کر لی ہے۔

خبر رساں ادارے 'ایسوسی ایٹڈ پریس' کے مطابق ریاست ایریزونا میں ری پبلکنز کی کامیابی اور ریاست کیلی فورنیا میں ووٹوں کی سست گنتی کے بعد بدھ کو آنے والے نتائج کے مطابق ری پبلکن پارٹی کی نشستوں کی تعداد 218 ہو گئی ہے جب کہ ڈیموکریٹ پارٹی 208 نشستیں حاصل کر سکی ہے۔ نو نشستیں ایسی ہیں جن کے نتائج کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔

امریکہ کے ایوانِ نمائندگان میں اکثریت حاصل کرنے کے لیے 435 میں سے 218 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔

سخت مقابلے کے بعد ایوانِ نمائندگان میں حاصل ہونے والی سادہ اکثریت کے ذریعے ری پبلکن لیڈرز کو مینڈیٹ مل گیا ہے کہ وہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ویژن کا نفاذ فوری طور پر کر سکتے ہیں۔

نئے آنے والے امریکی صدر پہلے سے وعدہ کر چکے ہیں کہ وہ بڑے پیمانے پر تارکینِ وطن کی ملک سے بے دخلی کا آپریشن شروع کریں گے اور مہنگائی پر قابو پانے کے ساتھ معیشت کو درست کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو کن گروپس نے کتنا ووٹ دیا؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:39 0:00

پانچ نومبر کو ہونے والے انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ڈیموکریٹک حریف کاملا ہیرس کو شکست دی تھی۔

اسی کے ساتھ ری پبلکن پارٹی نے 100 ارکان پر مشتمل سینیٹ میں بھی 52 نشستوں کے ساتھ اکثریت حاصل کی ہے۔ اس طرح نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت کو کانگریس کے دونوں ایوانوں میں اکثریت حاصل ہو گئی ہے۔

نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ برس 20 جنوری کو اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔ اس سے قبل انہوں نے کئی اہم عہدوں پر نامزدگیاں کی ہیں۔

ٹرمپ نے اب تک وزیرِ دفاع، وزیرِ خارجہ، ہوم لینڈ سیکیورٹی چیف، ڈائریکٹر سی آئی اے، ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی کے سربراہان، اقوامِ متحدہ میں امریکی سفیر، مشیر برائے نیشنل سیکیورٹی اور اسرائیل کے لیے امریکہ کے سفیر سمیت دیگر عہدوں پر نامزدگیوں کا اعلان کیا ہے۔

فورم

XS
SM
MD
LG