رسائی کے لنکس

ری پبلکن صدارتی نامزدگی: کرسٹی اور فیورینا کا دستبرداری کا اعلان


نیو جرسی کے گورنر کرس کرسٹی
نیو جرسی کے گورنر کرس کرسٹی

منگل کو نیو ہمپشائر میں ہونے والے پرائمری انتخابات میں کرسٹی کو محض سات فیصد ووٹ ملے تھے اور وہ چھٹے نمبر پر رہے۔

امریکہ میں صدارتی انتخاب کے لیے رپبلیکن پارٹی کی نامزدگی حاصل کرنے کے لیے کوشاں نیو جرسی کے گورنر کرس کرسٹی اور سابق کاروباری شخصیت کارلی فیورینا نے اس دوڑ سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔

رپبلیکن نامزدگی کی دوڑ سے ان دونوں امیدواروں کے دستبردار ہونے سے اب اس جماعت کے میدان میں امیدواروں کی تعداد سات رہ گئی ہے جو کہ ایک وقت 17 تھی۔

اب ارب پتی کاروباری شخصیت ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دیگر رپبلیکن امیدواروں کے لیے مقابلہ قدرے آسان دکھائی دینے لگا ہے۔

53 سالہ کرسٹی نے فیس بک پر اپنے پیغام میں کہا کہ "رتی برابر بھی افسوس کے بغیر" وہ اس دوڑ سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

منگل کو نیو ہمپشائر میں ہونے والے پرائمری انتخابات میں انھیں محض سات فیصد ووٹ ملے تھے اور وہ چھٹے نمبر پر رہے۔ ٹرمپ یہاں بھاری اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے۔

کرسٹی نے نیو ہمپشائر میں انتخاب کے لیے اپنی مہم کے بیشتر وسائل نیو ہمپشائر میں صرف کیے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدارتی نامزدگی کے مقابلے میں انھوں نے وہی موقف اپنائے رکھا جس پر وہ ہمیشہ سے یقین رکھتے تھے۔

"اپنی سوچ سے بات کرنا معنی رکھتا ہے، تجربہ معنی رکھتا ہے، استعداد معنی رکھتی ہے اور ہماری قوم کی قیادت کے لیے یہ ہمیشہ معنی رکھے گا۔"

انھوں نے کہا کہ یہ پیغام سنا گیا اور "لوگ میرے ساتھ کھڑے ہوئے لیکن وہ اتنے زیادہ نہیں تھے، لیکن کوئی بات نہیں۔"

کارلی فیورینا
کارلی فیورینا

ہیولے پیکارڈ کی سابق چیف ایگزیکٹو 61 سالہ فیورینا نے بھی فیس بک پر مہم سے دستبرداری کا اعلان کیا۔

نیو ہمپشائر پرائمری میں فیورینا ساتویں نمبر پر رہیں۔ رپبلکن پارٹی کی نامزدگی کی دوڑ میں وہ واحد خاتون امیدوار تھیں۔

XS
SM
MD
LG