رسائی کے لنکس

شمالی کوریا نے جوہری ’وار ہیڈ‘ بنالیا: رپورٹ


رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس برادری گذشتہ ماہ اس نتیجے پر پہنچی تھی کہ شمالی کوریا دنیا کی نویں جوہری طاقت بننے کے دعوے کی جانب تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے

بتایا جاتا ہے کہ امریکہ اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ شمالی کوریا نے جوہری ہتھیار لے جانے والا ’وارہیڈ‘ کامیابی سے تشکیل دیا ہے، جو کم جگہ گھیرتا ہے اور میزائل میں باآسانی نصب کیا جا سکتا ہے۔ اس ہتھیار کو تنہائی کے شکار اس کمیونسٹ ملک کی جانب سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے دو امریکی اداروں ’دی واشنگٹن پوسٹ‘ اور ’این بی سی نیوز‘ نے منگل کے روز بتایا ہے کہ ’ڈفنس انٹیلی جنس ایجنسی‘ کی جانب سے گذشتہ ماہ مکمل کردہ اِس نئے تجزئے سے قبل ایک اور خفیہ رپورٹ بھی اسی نتیجے پر پہنچ چکی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس برادری گذشتہ ماہ اس نتیجے پر پہنچی تھی کہ شمالی کوریا دنیا کی نویں جوہری طاقت بننے کے دعوے کی جانب تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

ڈفنس ایجنسی کے تخمینے کا حوالہ دیتے ہوئے, روزنامہ نے کہا ہے کہ ’’شمالی کوریا نے ’بیلسٹک میزائل ڈلیوری‘ کے لیے جوہری ہتھیار تیار کرلیے ہیں، جنھیں بین الاقوامی بیلسٹک میزائلوں (آئی سی بی ایم) کے ذریعے پہنچایا جا سکتا ہے۔

حالیہ دِنوں شمالی کوریا نے کہا ہے کہ جس ’آئی سی بی ایم‘ کا گذشتہ ماہ تجربہ کیا گیا، وہ امریکہ کی سرزمین کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس پیش رفت کا اِس سے قبل، اُس نے دعویٰ نہیں کیا۔

ابھی یہ بات واضح نہیں آیا شمالی کوریا چھوٹے ڈئزائن کے نیوکلیئر وارہیڈ کا تجربہ کر چکا ہے، حالانکہ گذشتہ سال اُس نے کہا تھا کہ اُس نے ایسا کیا ہے۔

جولائی میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے ایک میزائل کا کامیاب تجربہ کرنے کے بعد، سرکاری تحویل میں کام کرنے والے ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا تھا کہ شمالی کوریا ’’ایک فخریہ جوہری ملک‘‘بن چکا ہے، جس کے پاس ایک ’آئی سی بی ایم‘ راکیٹ ہے، ’’جو دنیا کے کسی بھی ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے‘‘۔

XS
SM
MD
LG