رسائی کے لنکس

مذہب میں دوسروں کے حقوق کا احترام


مذہب میں دوسروں کے حقوق کا احترام
مذہب میں دوسروں کے حقوق کا احترام

پاسٹر ڈون کے مطابق امریکہ کے زیادہ تر عیسائی چرچز میں دوسروں کے حقوق کے احترام اور امن و محبت کے قیام کی تعلیم کا کام کم عمر بچوں سے ہی شروع کردیا جاتا ہے

اس ہیلو امریکہ میں کراچی کے ایک مذہبی رہنما، سئید شبیہ الرضا واسطی کا سوال شامل کیا گیا ہے ۔ آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آج کے دور میں جب کہ دوسروں کے حقوق کی پامالی عام ہے اوررویوں میں تشدد کا غلبہ ہے امریکی عیسائیوں کے مذہبی رہنما اپنی تقلید کرنے والوں کو دوسروں کے حقوق کے احترام کا درس کس طرح سے دے رہے ہیں ؟ اس سوال کا جواب الیگیز ینڈریا شہر میں قائم دو سو سات سال پرانے فرسٹ باپٹسٹ چرچ کے پاسٹر ڈو ن ڈیویڈ سن سے لیا گیا ۔ پاسٹر ڈون کے مطابق امریکہ کے زیادہ تر عیسائی چرچز میں دوسروں کے حقوق کے احترام اور امن و محبت کے قیام کی تعلیم کا کام کم عمر بچوں سے ہی شروع کردیا جاتا ہے ۔ خود ان کا چرچ بچوں کے لیئے بائیبل سکول کا اہتمام کرتا ہے ۔ اس کے علاوہ اس چرچ کے زریعے قیدیوں ، غربا اور دوسرے ضرورت مند افراد کی مدد بھی کی جاتی ہے ۔

XS
SM
MD
LG