رسائی کے لنکس

ریحام اور ایان ۔۔۔ سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات


گوگل کے سال 2015 ء کے 'ٹاپ سرچ ٹرینڈز' کے مطابق، تیسرا نمبر برطانوی ماڈل ایمی جیکسن کا ہے۔ ایمی جیکسن بالی وڈ کی فلم 'سنگھ از بلنگ' میں اکشے کمار کے ساتھ جلوہ گر ہوچکی ہیں

پاکستان میں انٹرنیٹ پر سرچ کی جانے والی جن دو شخصیات نے مختلف شعبوں کے بڑے بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے وہ ہیں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور ٹی وی ہوسٹ ریحام خان اور ماڈل ایان علی۔

سرچ انجن گوگل کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق، سال 2015 میں پاکستان میں نیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی 10 شخصیات میں ریحام خان سر فہرست ہیں۔ عمران خان سے طلاق کے بعد بھی ریحام خان سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی ہستی ہیں۔

ریحام کے بعد دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔ ڈالر گرل کے نام سے شہرت پانے والی ماڈل ایان علی منی لانڈرنگ کے الزامات پر عدالت کے چکر پر چکر لگانے والی سپر ماڈل کے بارے میں لوگ زیادہ سے زیادہ جاننا چاہتے ہیں اور یہی کھوج انہیں نیٹ پر مقبول بنا گئی۔

گوگل کے سال 2015 کے 'ٹاپ سرچ ٹرینڈز' کے مطابق تیسرا نمبر برطانوی ماڈل ایمی جیکسن کا ہے۔ ایمی جیکسن بالی وڈ کی فلم 'سنگھ از بلنگ' میں اکشے کمار کے ساتھ جلوہ گر ہوچکی ہیں۔

سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فہرست میں جس ایک نام کو سرپرائز اینٹری کہا جا سکتا ہے وہ نام ہے سوشل میڈیا سیلیبرٹی اور اپنے انداز کی ایک الگ ہی ماڈل قندیل بلوچ۔

ٹاپ ٹین لسٹ میں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹریڈٹروڈو پانچویں نمبر پر ہیں۔

الیکشن جیتنے کے بعد پہلے خالص دیسی انداز میں ’بھنگڑا‘ ڈال کر اور پھر ٹورنٹو ائیر پورٹ پر شامی مہاجرین کا بذات خود استقبال کرکے کینیڈین وزیر اعظم نے پاکستانیوں کے دل میں جگہ بنا لی۔

پاکستان میں پابندی کا شکار ’یوٹیوب‘ کا مقامی نعم البدل ’وائے ٹی پاک‘ بھی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی ۔اس کے بعد بھارتی رئیلٹی ٹی وی شو 'بگ باس8' کا نمبر ہے۔

پاکستان میں جن فلموں کو سب سے زیادہ مرتبہ سرچ کیا گیا ان میں 'بجرنگی بھائی جان، پریم رتن، دھن پائیو، پی کے اور فاسٹ اینڈ فیوریس 7' شامل ہیں۔

آئی سی سی ورلڈ کپ 2015اور'بگ باس 9' بھی سب سے زیادہ سرچ ہونے والی چیزوں کی فہرست کا حصہ ہیں۔

XS
SM
MD
LG