رسائی کے لنکس

راولپنڈی ٹیسٹ: بارش اور کم روشنی کے باعث دوسرے روز کا کھیل ختم


پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل پہلے بارش اور پھر کم روشنی کے سبب دو مرتبہ رکنے کے بعد بلاخر ختم کردیا گیا۔

میچ ختم ہونے پر سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 263 رنز بنائے اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا۔ ڈکولا نے مجموعی طور پر 33 رنر اسکور کئے۔

بارش شروع ہونے تک صرف آٹھ اوور کا میچ ہوسکا تھا جس میں 20 رنز بنے تھے جس کے بعد سری لنکا کا مجموعی اسکور 222 رنز ہوگیا۔ اس وقت تک ڈی سلوا 54 اور ڈکولا 15 رنز بنا چکے تھے۔

بارش کے باعث پچ گیلی ہوگئی جسے خشک کرنے میں کئی گھنٹے لگ گئے۔ ایک بج کر 30 منٹ پر میچ دوبارہ شروع ہوا تو سری لنکا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 222 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر کیا۔

ابھی اسکور 256 رنز ہی ہوا تھا کہ ڈیکولا شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں 33 رنز بناکر پویلین لوٹنے پر مجبور ہوگئے۔

ان کی جگہ پریرا آئے جنہوں نے 2 رنز بنائے جب کہ دوسرے اینڈ پر موجود ان کے ساتھی بیٹسمین ڈی سلوا 72 رنز پر کھیل رہے تھے اور ٹیم کا مجموعی اسکور 6 وکٹ کے نقصان پر 263 رنز تھا کہ میچ ایک مرتبہ پھر کم روشنی کے باعث روک دیا گیا۔

اس بار بھی کافی انتظار کیا گیا لیکن جب انتظار کے باوجود روشنی پوری طرح بحال نہ ہوسکی تو دوسرے دن کا کھیل ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

یوں ٹیسٹ کے دوسرے روز صرف 18 اوورز کا کھیل ہوسکا جس میں سے 8 اوور بارش سے پہلے اور 10 اوورز بارش کے بعد کھیلے گئے۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور شاہین آفریدی 2،2 جب کہ محمد عباس اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک، ایک وکٹ لی۔

گزشتہ روز بھی کم روشنی کے باعث کھیل 21 اعشاریہ پانچ اوورز پہلے ختم کر دیا گیا تھا۔ اس وقت سری لنکا کا اسکور 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز تھا۔

سری لنکا کی جانب سے کپتان کرونارتنے نے 59، فرنینڈو نے 40، مینڈیس 10، چندی مل 2، میتھیوز 31 اور ڈیکولا نے 33 رنز اسکور کیے۔

XS
SM
MD
LG