رسائی کے لنکس

راولپنڈی: کرفیو دوبارہ نافذ، موبائل سروس بند


فائل فوٹو
فائل فوٹو

راولپنڈی میں کرفیو میں نرمی کا وقت ختم، 3 گھنٹے کی نرمی کے بعد شہر میں دوبارہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ وزرت داخلہ کے حکم پر راولپنڈی میں کرفیو میں 3 گھنٹے کی نرمی کی گئی تھی۔

راولپنڈی میں کرفیو میں نرمی کا وقت ختم، 3 گھنٹے کی نرمی کے بعد شہر میں دوبارہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ وزرت داخلہ کے حکم پر راولپنڈی میں کرفیو میں 3 گھنٹے کی نرمی کی گئی تھی۔

اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے راولپنڈی شہر میں لگائے گئے کرفیو میں رات 9 سے ایک بجے تک کرفیو میں نرمی رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ میڈیا کو جاری بیان میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ، ’کرفیو میں نرمی لوگوں کو روز مرہ اشیا اور ادویات کی خریداری کیلیےکی گئی ہے‘۔

نجی چینلز پر خبروں کے مطابق راولپنڈی میں موبائل فون سروس غیر معینہ مدت تک کیلئے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد میں رات سے صبح تک موبائل فون سروس معطل رہے گی۔

راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز یوم عاشور کے جلوس کے موقع پر ہونے والی کشیدگی اور ہنگامہ آرائی کے بعد شہر میں کرفیو نافذ کرکے فوج تعینات کردی گئی تھی، شہر میں کرفیو کےدوران شہری مکمل طور پر گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ کام پر جانےوالے تمام افراد گھروں سے باہر نہ جاسکے تعلیمی اداروں میں ہونےوالے تمام امتحانات بھی ملتوی کر دیئےگئے، اہم شاہراہوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا تھا۔
XS
SM
MD
LG