رسائی کے لنکس

راولپنڈی میں کشیدگی کے باعث کرفیو نافذ


فائل
فائل

کرفیو کا نفاذ کمشنر راولپنڈی کی سفارش پر کیا گیا، جبکہ شہر میں موبائل فون سروس بھی معطل ہے

پاکستان کے شہر راولپنڈی میں عاشورہ کے روز کشیدگی کے باعث کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

کرفیو کا نفاذ کمشنر راولپنڈی کی سفارش پر کیا گیا ہے، جبکہ شہر میں موبائل فون سروس بھی معطل رکھی گئی ہے۔


راولپنڈی میں جمعے کو یوم عاشورہ کے جلوس پر فائرنگ کے بعد تصادم اور ہنگامہ آرائی کا سلسلہ شروع ہوگیا، جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق، 8 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے حالات پر قابو پانے کی کوشش کی گئی۔

تاہم، کشیدگی کا سلسلہ نہ تھم سکا تو انتظامیہ کی جانب سے فوج طلب کرلی گئی۔

نجی ٹیلی ویژن چینلز پر نشر ہونےوالی خبروں کے مطابق، ترجمان حکومت پنجاب نے کشیدہ صورتحال پر قابو پانے کیلئے کرفیو لگانے کا اعلان کیا ہے، جبکہ علاقے میں فوج کی نفری اور پیٹرولنگ میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ پنجاب بھر میں ہائی الرٹ ہے۔
XS
SM
MD
LG