رسائی کے لنکس

کراچی میں تیز بارش کے بعد موسم خوشگوار


PAKISTAN/
PAKISTAN/

کراچی میں تیز بارش کےباعث بجلی کے کئی فیڈر ٹرپ ہو جانے سے شہر بھر کو بجلی کی فراہمی کچھ دیر کے لیے معطل رہی۔

پاکستان کے ساحلی شہر اور اقتصادی مرکز کراچی میں پیر کی صبح بارش کی جل تھل سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ کراچی میں دن کے آغاز سے ہی کالے بادل چھائے رہے، ہلکی پھلکی بونداباندی کےبعد ابر خوب برسا اور بارش کی جل تھل کے بعد موسم نہایت خوشگوار ہو گیا۔

کراچی کے علاقے صدر ٹاون، کلفٹن، ڈیفنس، کورنگی ناظم آباد گلشن اقبال اور ملیر سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ کئی ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کراچی میں تیز بارش کےباعث بجلی کے کئی فیڈر ٹرپ ہو جانے سے شہر بھر کو بجلی کی فراہمی کچھ دیر کے لیے معطل رہی۔ بارش کے باعث اسکول اور کالج جانے والے طلبا و طالبات سمیت دفتر جانے والے حضرات کو بھی سخت مشکلات کا سامنا رہا۔

شہر کی سڑکوں پربارش کا پانی بھرجانے کے باعث ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا۔ دوسری جانب موسم کی خرابی کے باعث کراچی آنے والی کئی پروازیں بھی تاخیر کا شکار رہیں۔


کراچی سمیت صوبہ سندھ کےشہر حیدرآباد اور سکھر سمیت اندرون سندھ کے دیگر شہروں میں بھی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق تیز بارش کے بعد مزید بارش کا سلسلہ کل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
XS
SM
MD
LG