رسائی کے لنکس

کوئٹہ میں فائرنگ ، بلوچستان یونیورسٹی کے پروفیسر اور دانشورصبا دشتیاری ہلاک


کوئٹہ میں فائرنگ ، بلوچستان یونیورسٹی کے پروفیسر اور دانشورصبا دشتیاری ہلاک
کوئٹہ میں فائرنگ ، بلوچستان یونیورسٹی کے پروفیسر اور دانشورصبا دشتیاری ہلاک

کوئٹہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے بلوچستان یونیورسٹی کے پروفیسر کو ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق بدھ کی شام کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پرسنجرانی اسٹریٹ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے بلوچستان یونیورسٹی کے اسلامیات کے پروفیسر و بلوچ دانشور غلام حسین عرف صباء دشتیاری کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ پروفیسر صباء دشتیاری کے سوگ میں یونیورسٹی 2جون کو تمام سرگرمیوں کیلئے بند رہے گی۔

پروفیسر صبا دشتیاری کا اصل نام غلام حسین تھا۔ وہ ستمبر1953ء میں کراچی میں پیدا ہوئے تاہم ان کے آباوٴ اجداد کا تعلق ایرانی علاقے ”چابہاردشتیار“سے تھا ۔انہوں نے ابتدائی تعلیم کراچی کے علاقے لیاری سے حاصل کی۔

وہ 80ء کی دہائی میں بلوچستان یونیورسٹی میں شعبہ اسلامیات کے لیکچر ر ہوئے اورتادم مرگ جامعہ بلوچستان میں ہی درس و تدریس کے شعبہ سے وابستہ رہے ۔ غلام حسین عرف صباء دشتیاری بلوچی اور اردو ادب میں ایک اہم نام ہے۔ وہ شاعر،ادیب،افسانہ نگار محقق اور نقاد تھے جن کی چوبیس تصانیف ہیں جن میں افسانے ،شاعری ،تحقیق اورنصابی کتب شامل ہیں ۔

XS
SM
MD
LG