کوئٹہ —
پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں جمعہ کو ایک بم دھماکے میں کم از کم چھ افراد زخمی ہو گئے۔
کوئٹہ میں پولیس حکام کے مطابق سریاب روڈ پر سائیکل میں نصب بم میں اس وقت ریموٹ کنٹرول سے دھماکا کیا گیا جب بلوچستان کانسٹبلری کے کمانڈنٹ خلیل احمد وہاں سے گزر رہے تھے۔
ڈی آئی جی پولیس حامد شکیل نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ کمانڈنٹ اور ان کے دیگر ساتھی محفوظ رہے تاہم دھماکے سے چھ عام شہری زخمی ہوئے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔
تاحال اس واقعے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے لیکن حکام صوبے میں ایسے واقعات کا الزام کالعدم بلوچ عسکری تنظیموں پر عائد کرتے آئے ہیں۔