کوئٹہ —
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں جمعہ کو ایک بم دھماکے میں دو سکیورٹی اہلکار وں سمیت تین افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے ہیں۔
حکام کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے سریاب روڈ پر بارودی مواد ایک سائیکل میں نصب تھا اور اس میں ریموٹ کنڑول سے اس وقت دھماکا کیا گیا جب فرنٹیئر کور ’ایف سی‘ کی گاڑیاں وہاں سے گزر رہی تھیں۔
بلوچستان پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل حامد شکیل نے بتایا کہ اس دھماکے کا ہدف ایف سی کے اہلکار ہی تھے۔
دھماکے سے ایف سی ایک گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
زخمی ہونے والوں میں ایف سی کے اہلکاروں کے علاوہ ایک خاتون بھی شامل ہے جنہیں کوئٹہ کے اسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔