رسائی کے لنکس

کوئٹہ: بم دھماکے میں ایک ہلاک

زرغون روڈ پرپولیس ناکے کے قریب کھڑی موٹر سائیکل میں نصب بم کا نشانہ بظاہر پولیس کی گاڑی تھی۔
زرغون روڈ پرپولیس ناکے کے قریب کھڑی موٹر سائیکل میں نصب بم کا نشانہ بظاہر پولیس کی گاڑی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پرپولیس ناکے کے قریب کھڑی موٹر سائیکل میں نصب بم کا نشانہ بظاہر پولیس کی گاڑی تھی۔

پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں پیر کی صبح ایک بم دھماکے میں کم ازکم ایک بچہ ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پرپولیس ناکے کے قریب کھڑی موٹر سائیکل میں نصب بم کا نشانہ بظاہر پولیس کی گاڑی تھی۔

زخمی ہونے والوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

بلوچستان میں حالیہ مہینوں کے دوران پرتشدد واقعات میں قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں اور دیگر سرکاری عہدیداروں پر حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

عموماً ایسے حملوں کی ذمہ داری کالعدم بلوچ عسکری تنظیموں کی طرف سے قبول کی جاتی ہے۔

قدرتی معدنیات سے مالا مال بلوچستان میں گزشتہ چند دہائیوں سے بلوچ قوم پست صوبائی خود مختاری اور وسائل پر زیادہ اختیارات حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کرتے آرہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ان کے صوبے کے وسائل ملک بھر میں استعمال کیے جاتے ہیں مگر ان سے حاصل ہونے والی آمدنی کو بلوچستان پر خرچ نہیں کیا جاتا۔

تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ وہ بلوچ عوام کی محرومی کو دور کرنے اور انھیں قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے بہت سے اقدامات کررہی ہے جن میں ’آغاز حقوق بلوچستان پیکج‘ کے اعلان کے علاوہ بلوچ نوجوانوں کے لیے ملازمتوں کے ہزاروں مواقع فراہم کرنا شامل ہے۔
XS
SM
MD
LG