رسائی کے لنکس

سیل فون رکھ دیں، ایک دوسرے سے بات کریں: پوپ


پوپ فرانسس اپنے خطاب کے بعد سیل فون پر خصوصی پیغام دے رہے ہیں
پوپ فرانسس اپنے خطاب کے بعد سیل فون پر خصوصی پیغام دے رہے ہیں

عیسائی مذہب کے فرقے 'کیتھولک' کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اتوار کو سینٹ پیٹرز اسکوائر میں اپنے ہفتہ وار خطاب میں لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کھانا کھاتے وقت سیل فون کا استعمال ترک کر دیں اور ایک دوسرے سے بات کریں۔

انہوں نے حضرت عیسیٰ، حضرت مریم اور جوزف کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خاندان کے ارکان کے ساتھ مل کر عبادت کی، کام کیا اور ایک دوسرے سے مسلسل رابطے برقرار رکھے۔

پوپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ اکثر خود سے سوال کرتے ہیں کہ وہ اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ کس انداز میں رابطے استوار رکھتے ہیں اور کہیں وہ ان نوجوانوں کی طرح تو نہیں ہیں جو کھانے کی میز پر بیٹھے اپنے سیل فون پر چیٹ کر رہے ہوتے ہیں جبکہ ارد گرد مکمل سکوت رہتا ہے اور ان کے ساتھ بیٹھے کسی شخص کے ساتھ کوئی بات نہیں کرتے؟

پوپ نے کہا کہ ہمیں ہر صورت اپنے خاندان کے افراد اور قریبی لوگوں سے بات کرنے کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے۔

اپنی فی البدیعہ تقریر میں انہوں نے والدین، بچوں، دادا دادی، نانا نانی، بھائیوں اور بہنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اُنہیں اِسی وقت سے یہ کام شروع کرنا چاہیے۔

اپنے خطاب میں پوپ نے صومالیہ کے شہر موگادیشو میں ہفتے کے روز کار بم دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

اس دھماکے میں 90 افراد ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔ انہوں نے ورثاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس المناک حادثے میں وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان کا درد محسوس کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG