رسائی کے لنکس

پنجاب میں ہنگامہ آرائی میں چھ ارب روپے کے نقصان کا دعویٰ، تین ہزار افراد گرفتار


پنجاب میں سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے اور جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں تین ہزار 185 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پنجاب میں سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے اور جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں تین ہزار 185 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان اگر قتل بھی کر دیں ان کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عدالت نے عمران خان کو تمام مقدمات میں ضمانت دے دی ہے۔ ان کو ان مقدمات میں بھی گرفتار کرنے سے روک دیا گیا ہے جو ابھی درج بھی نہیں ہوئے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ کے مطابق عمران خان کو ایسے مقدمات میں ضمانت ملی ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ تحریکِ انصاف کو کالعدم جماعت قرار دے دینا چاہیے لیکن یہ ایک قانونی عمل ہے۔

اے این پی کا جے یو آئی کے احتجاج میں شرکت کا اعلان

سپریم کورٹ کے باہر پی ڈی ایم کے احتجاج کے حوالے سے اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین احتجاج میں شرکت کریں گے۔

قبل ازیں یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ اے این پی احتجاج میں شریک نہیں ہوگی۔

بیان میں ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ احتجاج کے حوالے سے پارٹی کی صوبائی ترجمان کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ ہمارا موقف تھا کہ پارٹی کو باضابطہ دعوت دی جائے گی تو فیصلہ کیا ہوگا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ پارٹی نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ اے این پی قائدین احتجاج میں شرکت کریں گے۔

پنجاب میں ہنگامہ آرائی میں چھ ارب روپے کے نقصان کا دعویٰ، تین ہزار افراد گرفتار

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اتوار کی صبح پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید کو لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس سےگرفتار کر لیا گیا ہے۔

مقامی میڈیاکی رپورٹس کے مطابق عمران خان کی نو مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطےسے پیرا ملٹری فورس رینجرز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد پر تشدد واقعات سے متعلق درج کردہ مقدمات میں محمود الرشید کو گرفتار کیا گیا ہے۔

میاں محمودالرشید کو ایک مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا اور وہ ضمانت کے لیے عدالت جا رہے تھے لیکن جب وہ لاہور ہائی کورٹ کے قریب پہنچے تو وہاں پہلے سے موجود پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔

پنجاب میں تین ہزار سے زائد افراد گرفتار

پنجاب میں سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے اور جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں تین ہزار 185 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شر پسند عناصر کی کارروائیوں کے نتیجے میں پنجاب بھر میں 152 پولیس افسران اور اہل کار زخمی ہوئے جب کہ پولیس کی 94 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

ترجمان کے مطابق لاہور پولیس کی 27، فیصل آباد پولیس کی 21، راولپنڈی پولیس کی 19 گاڑیاں تباہ ہوئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ میانوالی پولیس کی نو، سیالکوٹ پولیس کی پانچ اور گوجرانوالہ پولیس کی تین گاڑیاں شر پسند عناصر کا نشانہ بنیں۔

بیان کے مطابق ملتان پولیس کی چار گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ پولیس اسٹیشنوں اور دفاتر سمیت 22 سرکاری عمارتوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ شر پسند عناصر قانون سے بچ نہیں پائیں گے۔

اسلام آباد میں احتجاج کی تیاری

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر اور جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی - ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی اپیل پر پیر کو اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر احتجاجی دھرنا دیا جا رہا ہے۔

جے یو آئی ف نے اس دھرنے کے لیے اجازت کی درخواست مقامی انتظامیہ کو دے دی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے دھرنے میں شرکت کا اعلان کیا ہے البتہ اے این پی سمیت بعض جماعتیں دھرنے میں شریک نہیں ہو گی۔

جی ایچ کیو پر حملے کے الزام میں 76 افراد گرفتار

راولپنڈی پولیس نے نو مئی کو جی ایچ کیو پر حملہ کرنے والے کے الزام میں 76 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

روالپنڈی کی پولیس کے سربراہ (سی پی او)خالد محمود ہمدانی کا صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ گرفتار افراد کو مکمل تحقیقاتی عمل کے ذریعے شناخت کیا گیا ہے جب کہ ان کے بقول تمام شواہد عدالت میں قابل قبول ہیں۔

سی پی او نے جی ایچ کیو حملے میں ملوث 26 ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش بھی کیا جب کہ پیش کیے جانے والے تمام ملزمان کے چہروں کو کپڑے سے ڈھانپا گیا تھا۔

عمران خان کو کہاں سے گرفتار کیا گیا؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:24 0:00

خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ پولیس کا سب سے بڑا مسئلہ جی ایچ کیو گیٹ اور حمزہ کیمپ پر حملہ ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مظاہروں کے دوران 80 کروڑ کے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی 20 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

’پنجاب میں نو مئی کو ہنگامہ آرائی کے دوران چھ ارب کا نقصان ہوا‘

پنجاب کے نگراں وزیرِ اعلیٰ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نو مئی کو ہونے والی ہنگامہ آرائی میں چھ ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس میں محسن نقوی کا کہنا ہے تھا کہ جی ایچ کیو سمیت فوجی تنصیبات پر منصوبہ بندی کے تحت حملہ کیا گیا۔

انہوں نے نقصانات کے حوالے سے بتایا کہ لاہور میں میٹرو ٹرین کے دو اسٹیشن نذرِ آتش کیے گئے جن کی تعمیر پر اس وقت دو ارب روپے کی لاگت آئے گی۔

فوجی تنصیبات پر حملے: کیا 'ریڈ لائن' کراس ہو گئی؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:47 0:00

انہوں نے پریس کانفرنس میں وہ تمام تفیصلات بتائیں جو ہنگامہ آرائی میں مشتعل مظاہرین کے ہاتھوں نقصان ہوا۔

حکومت کا مؤقف رہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری پر انتہائی کم لوگ احتجاج کے لیے باہر نکلے۔

محسن نقوی نے دعویٰ کیا کہ حکومت کسی بھی بے گناہ شخص کو گرفتار نہیں کرے گی۔

پی ٹی آئی کا بلدیاتی سطح پر عدلیہ کے ساتھ اظہارِ یک جہتی کے لیے احتجاج کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بلدیاتی سطح پر عدلیہ کے حق میں ملک گیر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ہر شہری ہر شہر اور ہر گاؤں کی ہر گلی میں نکلے۔

اتوار کی کی گئی ٹوئٹ میں کارکنان کے لیے پلے کارڈ ٹائٹل پر لکھنے کے لیے نعرے بھی دیے گئے ہیں۔

میری گرفتاری پر ججوں کے اسٹینڈ سے اسٹیبلشمنٹ کو دھچکا لگا: عمران خان

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے انہیں گرفتار کرنے کے لیے دوسرے شہر سے پولیس بلا کر تیاری ہوئی تھی اور انہیں ان کیسز میں ضمانت ملنے کے بعد کسی دوسرے کیس میں گرفتار کر لیا جانا تھا۔ لیکن ان کے بقول ججوں نے اسٹینڈ لیا۔ جس سے ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو دھچکا لگا۔

عمران خان نے نشریاتی ادارے ‘اسکائی نیوز’ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ججوں نے کہا کہ وہ عمران خان کو دوبارہ گرفتار نہیں ہونے دیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ان سے خوف زدہ ہیں اور انہیں الیکشن میں شکست نظر آ رہی ہے۔

عمران خان کی لڑائی ایک بندے سے ہے، پوری فوج سے نہیں، شیخ رشید
please wait

No media source currently available

0:00 0:06:34 0:00

خیال رہے کہ عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے القادر ٹرسٹ کرپشن کیس سمیت دیگر مقدمات میں عبوری ضمانے منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

پنجاب میں انتخابات: الیکشن کمیشن کی نظر ثانی اپیل پر پیر کو سماعت ہو گی

سپریم کورٹ کے 4 اپریل کو پنجاب میں رواں ماہ 14 مئی کو انتخابات کرانے کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کی نظر ثانی پر سماعت پیر کو ہو گی۔

چیف جسٹس، جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

بینچ میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

مریم نواز سپریم کورٹ کے باہر احتجاج میں نواز لیگ کی نمائندگی کریں گی

حکمران اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پیر کو سپریم کورٹ کے باہر اعلان کردہ احتجاج میں شرکت کے لیے مریم نواز اسلام آباد پہنچ گئی ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق مریم نواز پی ڈی ایم کے احتجاج میں نواز لیگ کی نمائندگی کریں گی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مریم نواز نواز شریف اور شہباز شریف کی ہدایت پر احتجاج میں شرکت کریں گی۔

خیال رہے کہ پی ڈی ایم نے پیر کو سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہوا ہے۔

XS
SM
MD
LG