رسائی کے لنکس

کراچی میں پی ایس ایل ٹرافی کی رونمائی


پی ایس ایل سیزن فائیو میں پانچ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
پی ایس ایل سیزن فائیو میں پانچ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے سیزن فائیو کے لیے ٹرافی کی رُونمائی کر دی گئی۔ اس حوالے سے کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اسکواش کے سابق کھلاڑی جہانگیر خان نے کپتانوں کے ہمراہ تقریب رُونمائی میں شرکت کی۔

ایسا پہلی بار ہوا کہ پی ایس ایل ٹرافی کی تقریب رُونمائی پاکستان میں ہوئی ہے۔ اس سے قبل چاروں سیزنز کی افتتاحی تقریب متحدہ عرب امارات میں ہوتی رہی ہے۔

علاوہ ازیں پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتانوں سرفراز احمد اور شاداب خان نے پریس کانفرنس کی۔

سیزن کا پہلا میچ جمعرات کو کوئٹہ اور اسلام آباد کے درمیان کھیلا جائے گا۔

سرفراز احمد نے کہا کہ اعزاز کے دفاع کے لیے اُن پر دباؤ تو ضرور ہے، تاہم وہ اچھی کارکردگی دکھا کر قومی ٹیم میں بھی جگہ بنانا چاہتے ہیں۔

سرفراز احمد کے بقول غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان سے متعلق رائے تبدیل ہو رہی ہے۔ شین واٹسن کو گزشتہ سال پاکستان میں کھیلنے کے لیے قائل کیا گیا، اب وہ خود پاکستان آ رہے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی کی تقریبِ رونمائی
please wait

No media source currently available

0:00 0:00:34 0:00

اُنہوں نے کہا کہ ویون رچرڈز کی ڈریسنگ روم میں موجودگی کا کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہوتا ہے جب کہ شین واٹسن کے تجربے سے نوجوان کھلاڑی استفادہ کرتے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ پی ایس ایل میں ٹیم کی کپتانی اُن کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ کوشش کروں گا کہ اچھی کارکردگی دکھا کر اپنا انتخاب درست ثابت کروں۔

شاداب خان نے کہا کہ فاسٹ بولر ڈیل اسٹین پہلے تین میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

'وزن کم کر لیا اب لوگ کہیں گے چھکے نہیں مار سکتا'
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:27 0:00

پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز 20 فروری سے 22 مارچ تک پاکستان کے 4 شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

ایونٹ میں کل چھ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی، لاہور قلندرز، کراچی کنگز اور ملتان سلطانز شامل ہیں۔

افتتاحی میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جب کہ فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG