رسائی کے لنکس

حفیظ کا ایکشن قانونی قرار، پی ایس ایل میں بالنگ کرا سکیں گے


فائل فوٹو
فائل فوٹو

انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پاکستان کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کا بالنگ ایکشن کامیاب ٹیسٹ کے بعد قانونی قرار دے دیا ہے۔

کلیئرنس کے بعد حفیظ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں سیزن میں لاہور قلندرز کی جانب سے میچز میں بالنگ کر سکیں گے۔

انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کا ٹیسٹ لاہور میں واقع آئی سی سی کے منظور شدہ ٹیسٹنگ سینٹر میں ہوا۔

ٹیسٹ کے دوران ان کی کلائی کا خم 15 ڈگری پایا گیا جو قانونی حد ہے۔

ایکشن کو قانونی قرار دیے جانے کے بعد وہ ای سی بی کے مقابلوں سمیت تمام بین الاقوامی میچز اور پی ایس ایل سیزن فائیو میں بالنگ کرا سکیں گے۔

محمد حفیظ کے بالنگ ایکشن پر پہلی مرتبہ 30 اگست 2019 کو سمرسیٹ اور مڈل ساسیکس کے درمیان ہونے والے وائلٹی بلاسٹ میچ کے ایمپائرز کی جانب سے رپورٹ ہوا تھا۔

جس کے بعد انہیں انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے بالنگ کرنے سے روک دیا گیا تھا جس کے تحت وہ انگلش کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ایونٹس کے ساتھ ساتھ عالمی ایونٹس میں شرکت نہیں کر سکتے تھے۔

محمد حفیظ کا ایکشن اس سے قبل بھی کئی بار رپورٹ ہو چکا ہے اور انہیں متعدد مرتبہ پابندیوں کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے تاہم ہر بار وہ اپنے ایکشن کو کلیئر کرانے میں کامیاب رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG