رسائی کے لنکس

پی ایس ایل کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب اور سوشل میڈیا


پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی کراچی میں افتتاحی تقریب کا ایک منظر۔ 20 فروری 2020
پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی کراچی میں افتتاحی تقریب کا ایک منظر۔ 20 فروری 2020

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں اختتام کو پہنچی۔ پاکستان میں ٹویٹر پر ٹاپ ٹین ٹرینڈز میں سے 9 ٹرینڈ پی ایس ایل سے متعلق ہیں۔ ٹاپ ٹرینڈ اس وقت #PSLComesHome ہے۔

سوشل میڈیا پر شائقین مختلف تصاویر، میمز اور اپنی ٹویٹس کے ذریعے افتتاحی تقریب پر تبصرے کر رہے ہیں۔ ان میں سے سب سے زیادہ تبصرہ تقریب کے میزبان احمد گوڈیل پر کیا گیا جنہیں ناظرین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

ناظرین ان پر عمران خان کی تقریر کے سٹائل کی نقل کرنے کا الزام لگاتے رہے اور بیشتر ٹویٹر صارف اس بات پر نالاں نظر آئے کہ انہیں اس اہم تقریب کی میزبانی کیوں دی گئی۔

صحافی مبشر زیدی بھی اسی بات پر ان سے خفا نظر آئے اور انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے۔

ایک ٹویٹر صارف رجا نے ایک میم شیئر کی کہ ہم کب سے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کا انتظار کر رہے تھے مگر میزبان دیکھ کر ایک دم سے وقت بدل گیا، جذبات بدل گئے، زندگی بدل گئی۔

احمد گوڈیل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان پر تنقید کرنے والے ان سے جلتے ہیں کہ وہ کیوں اتنی جلدی اتنے بڑے سٹیج تک پہنچ گئے ہیں۔

پی ایس ایل کی تقریب پر بھی صارفین زیادہ خوش نظر نہیں آئے۔ کرکٹ مبصر امر ملک نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر تقریب پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ تقریب کا غیر منظم ہونا مسلسل نظر آ رہا تھا۔ گلوکار لائیو گانے کی بجائے ریکارڈڈ گا رہے تھے اور آدھے گانے کے درمیان رک جاتے تھے۔ بہت زیادہ لمبی تقریب تھی مگر ایسا لگتا تھا کہ فیلڈ پر کچھ زیادہ نہیں ہو رہا تھا اور لوگ اگلے ایکٹ کا انتظار ہی کرتے رہے۔

کرکٹ کوچ این پونٹ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ایسا لگتا ہے کہ جیسے آپ عید والے دن اپنے ماموں اور آنٹی کے ساتھ بمشکل بیٹھے ہیں اور اس بات کے منتظر ہیں کہ اس کے بعد دعوت ہو گی۔ یہ تقریب بھی ایسی ہی ہے کیوں کہ آپ کو پتا ہے کہ اس کے بعد کرکٹ شروع ہو گی۔

پاکستان سپر لیگ کے آفیشل ہینڈل نے تقریب کی مختلف تصاویر اپنے ٹویٹر پر پوسٹ کی ہیں جن میں فنکاروں کو رنگارنگ تقریب کے دوران اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

XS
SM
MD
LG