رسائی کے لنکس

پاکستان سپر لیگ: فائنل کے تمام ٹکٹ فروخت ہو گئے


یہ میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے درمیان ہو رہا ہے

متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی پاکستان کی پہلی ٹی، ٹوئنٹی سپر لیگ 'پی سی ایل' کا فائنل منگل کی رات دبئی میں کھیلا جائے گا۔

یہ میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے درمیان ہو رہا ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ اس میچ کے تمام ٹکٹ پہلے سے ہی فروخت ہو چکے ہیں۔

’پی ایس ایل‘ کا آغاز 4 جنوری کو متحدہ عرب امارات میں ہوا تھا اور پہلا میچ بھی اسلام آباد یونائیٹڈد اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہی کھیلا گیا جو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیت لیا تھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی کارکردگی ابتدائی میچوں میں اچھی نا رہی تاہم جیسے جیسے یہ ٹورنامنٹ آگے بڑھتا گیا اس ٹیم کی کارکردگی بہتر ہوتی گئی۔

خاص طور پر دونوں پلے آف میچوں میں اسلام آباد یونائیٹیڈ کی کارکردگی شاندار رہی جس میں اس کے اوپنگ بلے باز شرجیل خان اور فاسٹ باؤلر سمیع خان کی کارکردگی قابل ذکر تھی۔

پشاور زلمی کے خلاف کھیلے گئے میچ میں اسلا آباد یونائیڈڈ کے اوپنگ بلے باز شرجیل خان نے سنچری اسکور کی جو پاکستان سپر لیگ کی پہلی سنچری تھی۔

دوسری طرف کوئٹہ گلیڈی ایٹڑز کی ٹیم کی کارکردگی پورے ٹورنامنٹ میں ہی اچھی رہی۔ ویسٹ انڈیز کے معروف سابق باز ووین رچرڈ کوئٹہ ٹیم کے کوچ ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف فاسٹ بولر وسیم اکرم اسلام آباد یونائیٹڈ کی کوچنگ میں شامل ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کی قیادت پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کر رہے ہیں۔

فائنل میچ کے آغاز سے ہی قبل پیر کو دن بھر پاکستانی میڈیا پر ’پی ایس ایل‘ کے فائنل سے متعلق خبریں نشر ہوتی رہیں۔

متحدہ عرب امارات میں پاکستان سپر لیگ کے کامیاب انعقاد کے بعد پاکستان میں کرکٹ کے مبصرین اس توقع کا اظہار کر رہے ہیں اس سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

2009 میں لاہور میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر ہوئے دہشت گرد حملے کے بعد صرف زمبابوے کی کرکٹ ٹیم نے2015 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG