رسائی کے لنکس

پاکستان میں پولیو 2 وائرس کا خاتمہ کر دیا گیا ہے: حکومت کا دعویٰ


فائل
فائل

اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے، وزیر مملکت برائے صحت نے مزید کہا کہ پاکستان میں پولیو کے کیسز میں رواں سال کے دوران 80 فی صد کمی دیکھنے میں آئی ہے؛ اور امید ظاہر کی ہے کہ پولیو کی وجہ سے پاکستان پر لگائی گئی بعض بین الاقوامی پابندیاں جلد اٹھا لی جائیں گی

پاکستان کی وزیر مملکت برائے صحت، سارہ افضل تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک سے پولیو 2 وائرس کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ، اُنھوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں پولیو کے کیسز میں رواں سال کے دوران 80 فی صد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

اُنھوں نے امید ظاہر کی کہ پولیو کی وجہ سے پاکستان پر لگائی گئی بعض بین الاقوامی پابندیاں جلد اٹھا لی جائیں گی۔

اُنھوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ کراچی، پشاور اور کوئٹہ پولیو وائرس کے حوالے سے اب بھی حساس علاقے ہیں اور اس پر کنٹرول کے لیے کی جانے والی کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

پاکستانی وزیرِ صحت نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان نے 2016ء تک پولیو کو ملک سے مکمل طور پر پاک کرنے کا عہد کر رکھا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ رواں سال ابھی تک ملک بھر میں پولیو کے 35 کیسز سامنے آچکے ہیں، جِن میں 11 فاٹا میں، بلوچستان میں 6، سندھ میں 4 اور خیبر پختونخواہ میں سب سے زیادہ، یعنی 15 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

تفصیل کے لیے آڈیو رپورٹ پر کلک کیجئیے:

پاکستان میں پولیو 2 وائرس کا خاتمہ کردیا گیا ہے: حکومت کا دعویٰ
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:26 0:00

XS
SM
MD
LG